مچھروں کی 35 سو اقسام میں سے 50فیصد اقسام انسانی زندگی کو متاثر کررہی ہیں،ماہرین حشریات

Published on September 13, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 1,617)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)جامعہ زرعیہ فیصل آبادکے شعبہ حشریات کے ماہرین نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں پائی جانے والی مچھر کی 35 سو اقسام میں سے 50 فیصد اقسام انسانی زندگی کو متاثر کررہی ہیں جن میں ڈینگی کے پھیلاؤ کاموجب بننے والا خطرناک مچھر بھی شامل ہے۔جامعہ زرعیہ فیصل آبادکے شعبہ حشریات کے ماہرین نے بتایاکہ دنیا میں ڈینگی مچھر سے تحفظ کیلئے کوئی ویکسین تیار نہیں کی جا سکی لہٰذا مچھروں سے بچاؤکیلئے مچھر دانیوں، پورے بازؤں کے کپڑوں کے استعمال، پرانے ٹائروں، واٹرٹینک اور روم کولرز سمیت کھلی جگہ پر کھڑے پانی کوختم کرنا ہوگاکیونکہ احتیاطی تدابیر ہی مؤثر ہتھیار ثابت ہوں گی۔انہوں نے کہاکہ ڈینگی ریسرچ پروگرامز میں خاطر خواہ پیش رفت ہوئی ہے لہٰذا وہ پرامید ہیں کہ جلد ہی انسداد ڈینگی کے حوالے سے سائنسدانوں کو کامیابی حاصل ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ان کا شعبہ پنجاب حکومت کے ڈینگی پروگرام کا متحرک حصہ ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy