سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے عبد فاؤنڈیشن تونسہ شریف پہنچی

Published on September 13, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 119)      No Comments

سابق وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کے چچا زاد بھائی سردار اکبر خان بزدار نے استقبال کیا
بورے والا (یواین پی)سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے عبد فاؤنڈیشن مصروفِ عمل ہے۔ عبد فاؤنڈیشن کی ٹیم کے سی ای او حسنین رشید کی قیادت میں ایک بار پھر تونسہ شریف کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں متاثرین کی مدد کے لیے پہنچ گئی ۔ عبد فاؤنڈیشن کے صدر محمد ارسلان اور ان کی ٹیم نے محمد رئیس کے تعاون سے تونسہ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین میں راشن اور اشیاۓ ضروریہ تقسيم کیں۔ اس موقع پر سیلاب متاثرین نے عبد فاؤنڈیشن کی ٹیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔محمد ارسلان نے مزید گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میری ٹیم انتہائی محنت اور لگن سے کام کر رہی ہے میری ٹیم میں ظفر اقبال، زاہد شریف ،مدثر طارق، مجاہد اقبال ، گل زیب ، محمد اسد ،محمد عمر ،محمد عثمان، محمد سلمان اور دیگر رضاکار شامل ہیں جو ہر وقت عبد فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے عوام کی خدمت کے لئے تیار رہتے ہیں۔عبد فاؤنڈیشن اپنے بانی جمشید اقبال مرحوم کے مشن خدمتِ انسانی پہ عمل پیرا ہے۔ عبد فاؤنڈیشن کے سی ای او حسنین رشید نے محمد رئیس اور سردار اکبر خان کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے مخیر حضرات اور فلاحی تنظیموں سے بےیار و مددگار سیلاب متاثرین کی مدد کی اپیل کی ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题