نہیں ہے نامید اقبال اپنی کشت ویراں سےزرا نم ہو تو یہ مٹی بہت زرخیز ہے ساقی

Published on September 13, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 89)      No Comments

کوٹلی (یواین پی )جامعہ صفة الاسلام ،جوکل انوہی سرہوٹہ کوٹلی آزاد کشمیر کے چمکتے ستاروں نے مؤرخہ سات ستمبر 2022 کو ضلع بھر میں سالانہ ضلعی مقابلے میں شرکت کر کے پہلی پانچ پوزیشنیں اپنے نام کر لیں ،مقابلہ میں کیٹگریز کے مطابق بچوں کی سلیکشن ہوئی پہلی کیٹیگری میں 8سے پندرہ سال جبکہ دوسری کیٹیگری میں پندرہ سے تیس سال کے امیدوار شامل ہو سکتے تھے ۔مقابلہ حسنِ قرأت میں اول پوزیشن غزالہ سلطانہ بنتِ حافظ مبارک حسین نے اپنے نام کی جبکہ حسن قرأت میں دوسرے نمبر پر انیہ شفیق بنتِ محمد شفیق، حسن نعت میں مہک الیاس بنتِ محمد الیاس اول نمبر پر رہیں مقابلہ حسنِ تقریر میں اقرأ ظہیر بنتِ ظہیر عالم دوسرے نمبر پر آئیں جبکہ مقابلہ حسنِ حفظ میں عرشیہ اجمل بنتِ اجمل حسین پہلے نمبر پر رہیں ۔ماشاء اللہ الحمد للّہ والدین کو ادارہ ہذا اور سٹاف کی طرف سے دل کی گہرائیوں مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes