فیصل آباد،2روزمیں آٹا17روپے کلومہنگا

Published on September 15, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 82)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)فیصل آبادمیں2روزمیں آٹا17روپے کلومہنگا ہوگیا۔تفصیلات کےمطابق فیصل آباد میں آٹا کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا، فلور ملز مالکان نے آٹے کی قیمت میں 100 فی تھیلہ اضافہ کردیا،دوسری جانب سپلائی محدود کردی گئی،ایک ہفتے کے دوران 15کلو گرام تھیلے کی قیمت میں مجموعی طور پر 200 روپے تک اضافہ ہو گیا،سپلائی محدود ہونے سے کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن نے شہر میں آٹے کی قلت کا عندیہ دے دیا۔پنجاب کے شہر فیصل آباد میں بھی فی کلو آٹا مزید مہنگا ہوگیا،فلور ملزنےآٹے کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا،فیصل آبادمیں2روزمیں آٹا17روپے کلومہنگا ہوگیا، فیصل آباد میں کلوآٹا90روپے سے بڑھ کر107پر پہنچ گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes