حکومت پنجاب محکمہ نہر کے سرکاری ملازموں پر رحم کرےخوشی محمد کھوکھر

Published on September 15, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 54)      No Comments

فاروق آباد (یو این پی) بارشوں سے سرکاری کوارٹروں کی چھتیں ٹپ رہی ہیں،ہم سے جینے کا حق چھینا جارہا ہے،حکومت پنجاب محکمہ نہر کے سرکاری ملازموں پر رحم کرےخوشی محمد کھوکھر،آل پاکستان ایریگیشنلیبر یونین کا اجلاس زیر صدارت چوہدری خوشی محمد کھوکھر منعقد ہوا جس میں ایریگیشن کے ملازمین کے عہدیداران نے شرکت کی صدریونین نے ملازمین سےسے کہا کہ جن کوارٹروں کی سا لہاسال سے مرمت نہ کروائی گئی ہے بارش سے چھتیں ٹپکنا اور دیواریں گرنا شروع ہو چکی ہیں ایسے حالات میں مالی نقصان ہونے کے علاوہ جانی نقصان ہونے کا بھی خطرہ ہوتاہے۔ کوارٹر، گلیاں، نالیاں، گٹر، الیکٹرک وائرنگ اور سڑکوں کی مرمت بلاتاخیر کروائی جائے پینے کے صاف پانی کا بھی انتظام کیا جائے۔گروپ انشورنس کی کٹوتی شدہ رقم ملازمین کو ریٹائرمنٹ پر بھی دی جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہو سکیں۔ سروس رول 2017ء کی خامیاں جلد دور کی جائیں۔خالی آسامیوں پر سنیئر ملازمین کو پرموشنیں بلاتاخیر دی جائیں۔ میڈیکل پر ریٹائرکئے جانے والے اور حاضر سروس اور ریٹائر ملازمین کے بچوں کو حسب سابق خالی اسامیوں پر بھرتی کیا جائے۔ حقدار ملازمین کو منظور شدہ سائیکلیں اور دیگر ملازمین کو آسان قسطوں پر موٹر سائیکلیں فراہم کروائی جائیں۔ منظور شدہ وردیاں، پگڑیاں اور ٹی اینڈ پی حسب سابق فراہم کی جائیں تاکہ کارکردگی بہتر ہو سکے۔مہنگائی اور بیروزگاری کو ختم کیا جائے ۔ ایریگیشن کی خالی زمینوں پر کالونیاں تعمیر کرکے ملازمین کو کوارٹر مالکانہ حقوق پر دیئے جائیں۔ جن ملازمین کو ہفتہ وار تہواری چھٹیاں نہ دی جاتی ہیں اور آٹھ گھنٹے سے زیادہ ڈیوٹی لی جاتی ہے ایسے ملازمین کو کم از کم 5ہزار روپے الاؤنس دیاجائے۔ اجلاس سے چوہدری خوشی محمد کھوکھر،محمد صفت اقبال،میاں وقاص انور، محمد رمضان، محمد مشتاق، محمد سلطان، محمد آصف، گلزریں مہتاب، راشد علی، محمد ادریس، محمد امین، نذیر احمداور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme