موسم کی تبدیلی کے باعث بچوں کیلئے خصوصی حفاظتی تدابیر پر عملدر آمد یقینی بنایا جائے، ڈاکٹر نجیب اسلم

Published on September 16, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 117)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ممتاز ماہر اطفال و امراض بچگاں ڈاکٹرنجیب اسلم شیخ نے کہا کہ ستمبر کے آخراور اکتوبر کے مہینہ کے آغاز کے ساتھ ہی ابتدائی طور پر موسم کی تبدیلی کے اثرات شروع ہوجاتے ہیں لہٰذا اس عرصہ میں بچوں کیلئے خصوصی حفاظتی تدابیر پر عملدر آمد یقینی بنانا اشد ضروری ہے کیونکہ والدین کی ذرا سی بھی غفلت بچوں کیلئے بیماری اور ان کیلئے پریشانی کا موجب بن سکتی ہے۔دوران گفتگو انہوں نے کہا کہ چونکہ موسم کی تبدیلی جوبظاہر بڑوں کو اس انداز سے محسوس نہیں ہوتی مگر بچوں کو متاثر کرتی ہے لہٰذا اکتوبر کے آغاز سے ہی بچوں کو مناسب کپڑوں کا استعمال شروع کر ا دینا چاہیے اور بچوں کیلئے اے سی کا استعمال بند اور انہیں رات کے وقت کسی نرم چادر یا کپڑے سے لحاف کے طور پر ڈھانپ کر سلانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ آئس کریم، کولڈ ڈرنکس، ٹھنڈے دودھ، مشروبات، تلی ہوئی اور کھٹی اشیا بچوں کیلئے موسم کی تبدیلی کے آغاز میں انتہائی نقصان دہ ہیں جو بچوں کو فوری متاثر کرتی ہیں اور بچے نزلہ، زکام، کھانسی، بخار کے مرض میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جونہی بچوں میں نزلہ یا بخار کی علامات ظاہر ہوں انہیں گھریلو ٹو ٹکوں کی بجائے فوری طور پر چائلڈ سپیشلسٹ کو دکھایا جائے اور بچے کی عمر کے مطابق تفویض کردہ نسخے پر عمل کیا جائے تاکہ کسی قسم کی پیچیدگی سے بچا جا سکے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes