پیر سید وارث شاہ کے 224 ویں سالانہ عرس کی 3 روزہ تقریبات کا آغاز 23 ستمبر کو ہو گا

Published on September 16, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 508)      No Comments

فاروق آباد(یو این پی)ترجمان ضلعی انتظامیہ فیصل جاوید نے کہا ہے کہ قصہ ہیر کے خالق پیر سید وارث شاہ کے 224 ویں سالانہ عرس کی 3 روزہ تقریبات کا آغاز 23 ستمبر کو جنڈیالہ شیر خان میں ہو گا اور تقریبات 25 ستمبر تک جاری رہیں گی۔ فیصل جاوید نے کہا کہ عرس مبارک کی تقریبات کو شایان شان منانے کے لئے تمام تر انتظامات مکمل ہیں۔ عرس کی تقریبات میں مزار پر چادر پوشی ، محفل نعت اور محفل سماع سمیت دیگر تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ عرس پیر سید وارث شاہ کی مناسبت سےضلعی انتظامیہ کی جانب سے 24 ستمبر کو مقامی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے اور اس سلسلہ میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy