بچوں کو کرونا وائرس کے خلاف حفاظتی ٹیکے لگائیں جائیں گے عرفان علی کاٹھیا

Published on September 16, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 114)      No Comments

ویکسیئن لگوانے کے بعد کرونا انفیکشن ہونے کے امکانات کم ہو جاتے ہیں ڈپٹی کمشنراوکاڑہ
اوکاڑہ (یواین پی)ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ بچوں کو بیماریوں سے بچانے اور انہیں ایک محفوظ مستقبل دینے کے لئے حکومت جو اقدامات کر رہی ہے محکمہ صحت،انتظامیہ اور دیگر تمام متعلقہ ادارے اس کی عملی تعبیر کے لئے کوشاں ہیں 19 ستمبر سے انسداد کرونا ویکسیئن برائے اطفال شروع ہو رہی ہے جس میں 5 تا 12 سال تک کی عمر کے بچوں کو کرونا وائرس کے خلاف حفاظتی ٹیکے لگائیں جائیں گے بچوں کو انسداد کرونا وائرس کی ویکسیئن انتہائی محفوظ اور ڈبلیو ایچ او سے منظور شدہ ہے والدین اپنے بچوں کو کرونا سے محفوظ رکھنے کے لئے یہ ویکسیئن ضرور لگوائیں اس سلسلہ میں تعلیمی اداروں،مدرسوں کے ساتھ ساتھ ہسپتالوں،بی ایچ یو،آر ایچ سی سمیت دیہات کی سطح پر بھی انتظامات کئے گئے ہیں ان خیا لات کا اظہار انہوں نے کووڈ 19/ ویکسی نیشن برائے اطفال کے سلسلہ میں بلدیہ ھال اوکاڑہ میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا سیمینار میں عمائدین شہر،اساتذہ اکرام،غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں سمیت ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی سیمینار میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مہار اختر حسین،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سجاد گیلانی سمیت طبی ماہرین نے بھی خطاب کیا انہوں نے ویکسی نیشن کی افادیت،اس کے کلینیکل ٹرائلز سے متعلق بتایا انہوں نے کہا کہ ویکسیئن لگوانے کے بعد کرونا انفیکشن ہونے کے امکانات کم ہو جاتے ہیں ویکسیئن کا پہلا ٹیکہ کرونا سے بچوں کو اچھی حفاظت دیتا ہے جبکہ 28 دن بعد لگنے والا دوسرا ٹیکہ کرونا وارئس کے خلاف دیر پا تحفط فراہم کرتا ہے۔ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے شرکاء سیمینار پر زور دیا کہ وہ قومی اہمیت کی اس مہم کی کامیابی کے لئے اپنا کردار ادا کریں تاکہ ہم اپنے بچوں کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھ سکیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme