میجر ملک محمد اعظم کی پہلی برسی کھوئی رٹہ میں پوری عقیدت و احترام سے منائی گئی

Published on September 16, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 90)      No Comments

کھوئی رٹہ (یو این پی) صدر پریس کلب کھوئی رٹہ اظہر ملک کے بڑے بھائی میجر ملک محمد اعظم کی پہلی برسی کھوئی رٹہ میں پوری عقیدت و احترام سے منائی گئی مرحوم وادء بناہ کے قابل فخر سپوت اور کھوئی رٹہ کا خوبصورت چہرہ تھے خدمات مدتوں یاد رکھی جائیں گی تفصیلات کے مطابق صدر پریس کلب کھوئی رٹہ اظہر ملک کے بڑے بھائی میجر ملک محمد اعظم مرحوم کی پہلی برسی کی تقریب گلیکسی میرج ہال کھوئی رٹہ میں منعقد ہوئی جس میں وادء بناہ کی معروف و ممتاز مذہبی،سیاسی و سماجی شخصیات،ممبران تحصیل بار ایسوسی ایشن کھوئی رٹہ،ممبران پریس کلب کھوئی رٹہ سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی متعدد شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی شرکا برسی نے میجر ملک محمد اعظم مرحوم کی پاک آرمی میں شاندار خدمات کو خوب سراہتے ہوئے انکی سماجی خدمات کو بھی شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم میجر ملک محمد اعظم انتہائی خوش اخلاق،انسان دوست، ہمدرد و ملنسار اور ایک وضع دار شخصیت کے مالک تھے میجر ملک محمد اعظم نڈر،باجرات، سچے محب وطن اور وادء بناہ کے قابل فخر سپوت تھے وطن عزیز پاکستان کے لیے بطور میجر پاک آرمی میں بے پناہ خدمات سر انجام دیں،ریٹائرڈ ہونے کے بعد سماجی کاموں میں ہمیشہ دلچسپی لیتے اور کسی غرض مند و ضرورت مند کی مدد کرنے میں ہمیشہ پہل کرنے کی کوشش کیا کرتے تھے میجر ملک محمد اعظم گزشتہ برس ہزاروں آنکھوں کو اشکبار کرتے ہوئے داغ مفارقت دے گئے تھے تقریب سے صاحبزادہ الیاس قادری،پروفیسر جمروز صدیقی،پروفیسر ذوالفقارزاہد،پروفیسر عبداللہ طاہر،صدر انجمن تاجراں کھوئی رٹہ چئیرمین رفیق بجاڑ،صدر تحصیل بار ایسوسی ایشن چوہدری وسیم کفایت ایڈووکیٹ،صاحبزادہ ابرار حمید قادری،صدر پیپلزپارٹی حلقہ کھوئی رٹہ چوہدری قیوم چوہان،سابق امیدوار اسمبلی مسلم لیگ ن حلقہ کھوئی رٹہ راجہ ایاز احمد خان،سابق امیدوار اسمبلی راجہ شاداب خان ایڈووکیٹ،سابق ایڈمنسٹریٹر ٹاؤن کمیٹی کھوئی رٹہ چوہدری شوکت علی ناز،سینئر صحافی وحید اکرام بھٹی،سابق چیئرمین کوٹلی ڈویلپمنٹ اتھارٹی راجہ عقیل احمد خان،صدر مسلم لیگ ن حلقہ کھوئی رٹہ راجہ نوید مروت ایڈووکیٹ،ظفر اقبال غازی و دیگر نے خطاب کیاآخر میں میزبان تقریب اظہر ملک صدر پریس کلب کھوئی رٹہ نے شرکا تقریب کا بطور خاص شکریہ ادا کیا

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes