ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کا بنیادی مرکز صحت چک فضل شاہ،بنیادی مرکز صحت رتہ کھنہ،رورل ہیلتھ سنٹر بٹک کا دورہ

Published on September 19, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 180)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی)ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کا بنیادی مرکز صحت چک فضل شاہ،بنیادی مرکز صحت رتہ کھنہ،رورل ہیلتھ سنٹر بٹک کا دورہ۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر مہار اختر حسین بلوچ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ شہروں کے ساتھ ساتھ دور دراز کے علاقوں میں قائم رورل ہیلتھ سنٹرز اور بنیادی مراکز صحت کو مریضوں کے لئے بہترین سروس ڈیلیوری کو یقینی بنانا چاہیے ا ن مراکز میں آنیو الے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات اور مفت ادویات کی فراہمی ہماری اولین ذمہ داری ہے جس کے لئے تمام تر اقدامات کئے جا رہے ہیں ڈاکٹر زو پیرا میڈیکل سٹاف مریضوں کی دیکھ بھال اور علاج معالجہ میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔انہوں نے بنیادی مراکز صحت پر حاضری رجسٹر چیک کیا اور غیر حاضر سٹاک کوشو کارز نوٹس جاری کرنے کے احکامات جاری کئے۔ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمین اپنے فرائض منصبی سے انحراف کر کے نہ صرف ادارے کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں بلکہ وہ خیانت کے مرتکب ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سرکار ی ذمہ داریوں کی ادا نہ کرنے والے ملازمین سے کوئی رعائیت نہیں برتی جائے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme