ملک بھر میں ڈینگی کے وار تیز ہوگئے

Published on September 22, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 43)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)ملک بھر میں ڈینگی کے وار تیز ہوگئے ہیں جس کے باعث کیسز میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں ڈینگی کی صورتحال دن بہ دن خراب ہوتی جارہی ہے جس کے پیش نظر یومیہ ہزاروں کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔ڈی ایچ او کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں ڈینگی کے 96نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد ایک ہزار 657ہوگئی ہے۔ڈی ایچ او کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ڈینگی کے 53 کیسز جبکہ شہری علاقوں میں ڈینگی کے 43 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ڈی ایچ او نے مزید بتایا کہ اسلام آباد میں رواں سیزن میں ڈینگی سے 5 مریض انتقال کرچکے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes