میں نے ایسی تباہی اپنی زندگی میں کہیں نہیں دیکھی،انجلینا جولی کا عالمی برادری کے نام پیغام

Published on September 22, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 47)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) اداکارہ انجلینا جولی کا کہنا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں ہر جگہ پاکستانی فوج کو عوام کی مدد کرتے اور زندگیاں بچاتے دیکھا، میں نے ایسی تباہی اپنی زندگی میں کہیں نہیں دیکھی، آنے والے ہفتوں میں بھرپور مدد نہ پہنچی تو بچنے والے بھی نہیں بچیں گے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی نے بدھ کے روز نیشنل فلڈ رسپانس کو آرڈینیشن سینٹر کا دورہ کیا۔اس دوران انہوں نے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے پاک فوج کی کوششوں کو سراہنے کے علاوہ عالمی برادری کے نام خصوصی پیغام بھی جاری کیا۔ اداکارہ نے سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ جہاں بھی گئیں، ہر جگہ پاکستانی فوج کو عوام کی مدد کرتے اور زندگیاں بچاتے دیکھا۔ہالی وڈ اداکارہ نے کہا کہ میں نے ایسی تباہی اپنی زندگی میں کہیں نہیں دیکھی، جو تباہی ہوئی ہے دنیا کو اس کا اندازہ ہی نہیں ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题