ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر اپنے آفس کے باہر بیٹھ کر عوامی مسائل سننے کا سلسلہ بلاتعطل جاری ہے

Published on September 22, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 126)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر اپنے آفس کے باہر استقبالیہ پر بیٹھ کر عوامی مسائل سننے کا سلسلہ بلاتعطل جاری ہے۔ انہوں نے درخواست گزاروں کے مختلف محکموں سے متعلقہ مسائل تحمل مزاجی سے سنتے ہوئے موقع پر موجودافسران کو نہ صرف داد رسی بلکہ تعمیلی رپورٹ سے بھی آگاہ کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری کو نتیجہ خیز بنانے کے لئے اقدامات جاری ہیں اس سلسلے میں محکموں کی کارکردگی کی کڑی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کھلی کچہری میں موصول ہونے والی درخواستوں پر محکمانہ کارروائی کی براہ راست نگرانی کی جارہی ہے جس کے لئے استقبالیہ پر ہی ڈیسک قائم ہے تاکہ درخواست گزار کو جلدازجلد ریلیف فراہم کیا جاسکے۔ڈپٹی کمشنر نے بعض محکموں سے متعلقہ لوگوں کی شکایات سنتے ہوئے متعلقہ افسران کو حکم دیا کہ وہ شہریوں کے لئے قابل رسائی رہیں اور ان کے مسائل کے حل میں خصوصی دلچسپی لیں۔انہوں نے درخواست گزاروں کو یقین دلایا کہ ان کی شکایات کے حل کے لئے محکمانہ کارکردگی کی کڑی مانیٹرنگ کی جارہی ہے اور انہیں ہر ممکن ریلیف فراہم کریں گے۔انہوں نے افسران سے کہا کہ وہ کھلی کچہری میں پیش کی جانے والی شکایات کے حل میں گہری دلچسپی لیں اور درخواست گزاروں کو اطمینان بخش ریلیف فراہم کریں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog