امپورٹڈ حکومت عوام کے لئے نہیں بلکہ اپنے کیس ٹھیک کروانے آئی ہے ڈاکٹر یاسمین راشد

Published on September 22, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 192)      No Comments

اربوں روپے فراڈ کرنے والا وزیر اعظم مفرور کے ساتھ مشورے کرتا ہے مخدوم سید عباس علی شاہ
اوکاڑہ ( یواین پی )صوبائی وزیر سپیشلائز ڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن و صدر سنٹرل پنجاب پاکستان تحریک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد اور صوبائی وزیر جنگلات،جنگلی حیات و ماہی پروری مخدوم سید عباس علی شاہ نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت عوام کے لئے نہیں بلکہ اپنے کیس ٹھیک کروانے آئی ہے اربوں روپے فراڈ کرنے والا وزیر اعظم مفرور کے ساتھ مشورے کرتا ہے مفرور چیف ایڈوائزر بنا ہوا ہے امپورٹڈ حکومت کے پاس عوام کو ریلیف دینے کے لئے کچھ نہیں ہے عوام صرف عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے ہم نے عمران خان کے ویژن کو لیکر آگے بڑھنا ہے مقامی تنظیموں کو مضبوط کرتے ہوئے تحریک چلانا ہے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے اوکاڑہ کا دورہ کرتے ہوئے سول ریسٹ ہاؤس میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر،ضلعی و تحصیل کی تنظیموں کے عہدیداران،خواتین ونگ کے عہداران اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پی ٹی آئی کے ضلعی صدر چوہدری طارق ارشاد،جنرل سیکر یٹری چوہدری سلیم صادق،چوہدری عبد اللہ طاہر،اشرف خان سوہنا،میاں معظم جہانگیر وٹو، راؤ صفدر علی خان،راؤ حسن سکندر،مہر محمد جاوید،علی عباس جوئیہ،میاں مختار وٹو،فیاض حسین چشتی،میڈم ناہید سردار وٹو،شازیہ عتیق لاشاری،بازغہ مشتاق،میڈم عائشہ چوہدری،میڈم شازیہ احمد،میڈم میمونہ شریف،فاطمہ مغل سمیت عہداران اور کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔صوبائی وزیر سپیشلائز ڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن وصدر سنٹرل پنجاب پاکستان تحریک انصافڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ کارکنان کے مسائل کے حل کے لئے کانفلیکٹ ریزولوشن کمیٹی بنائی گئی ہے جہاں پر کارکنوں کے تنظیمی مسائل حل ہو سکیں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور حقیقی آزادی کے لئے عمران خان دن رات محنت کر رہے ہیں ہم سب نے ان کا ساتھ دینا ہے ہم عمران خان کی سوچ کے ساتھ کھڑے ہیں عمران خان نے اپنا سب کچھ اس ملک کے لئے وقف کیا ہے حتی کہ اپنا بنی گالہ اور زمان پارک والا گھر شوکت خانم کو وقف کر دیاہے ہم نے سب کو بتایا ہے کہ پنجاب حکومت بناتے وقت ہم نے سب کا مقابلہ کیا اللہ تعالی کے فضل اور مہربانی سے ووٹ عمران خان کا ہے لوگ عمران خان کے نظریہ کے ساتھ ہیں اور پنجاب کے ضمنی انتخابات اس کا منہ بولتا ثبوت ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک میں حقیقی آزادی کی تحریک پر یقین رکھتے ہیں اور انہوں نے قوم کو بتایا ہے کہ ہم نے اپنا مقصد کیسے حاصل کرنا ہے کارکنان ہی پارٹی کی طاقت اور اثاثہ ہیں کارکنوں کے مسائل اور مشکلات حل کی جائیں گی پاکستان اس وقت مشکل حالات سے گزر رہا ہے ہمیں اپنی مقامی تنظیموں کو مضبوط کرتے ہوئے تحریک کو آگے بڑھانا ہے جمعہ والے دن اس سلسلہ میں ریلیاں نکالی جائیں اور ہفتہ والے دن مہنگائی کے خلاف بڑھے اجتماعات کئے جائیں صوبائی وزیر سپیشلائز ڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن و صدر سنٹرل پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ عمران خان الیکٹ ایبل نہیں بلکہ پارٹی سے وفاداری کو سمیت فوقیت دیتے ہیں ہمیں لیڈر پر بھروسہ ہے ٹکٹ صرف عمران خان دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے پاس عوام کو ریلیف دینے کے لئے کچھ بھی نہیں ہے اور نہ ان میں حکومت چلانے کی اہلیت ہے لوگ عمران خان کی حکومت واپس چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک میں کسان پریشان ہیں اور سٹرکوں پر ہیں ٹیکسٹائل انڈسٹری ان کی پالیسیوں کی وجہ سے بند ہوگئی ہے ڈیزل پٹرول اور مٹی کا تیل انتہائی مہنگا کر دیا ہے یہ سب امپورٹڈ حکومت کے کارنامے ہیں عمران خان ایک ویژن اور سوچ کے ساتھ پاکستان کے غریب عوام کو ان کا حق دلوانے کے لئے کوشاں ہیں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے لوگوں کو صحت کارڈ کی سہولت کے لئے جو کام کیا ہے وہ اپنی مثال آپ ہے اور سب سے پہلے ساہیوال ڈویژن کے سو فیصد خاندانوں کو صحت کارڈ کی سہولت دی گئی ہے صحت کارڈ کا سالانہ بجٹ ایک سو 30 ارب روپے ہے عمران خان لوگوں کو خط غربت سے نکالنے کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے تھے جب امریکہ نے امپورٹڈ حکومت ہم پر مسلط کی صوبائی وزیر سپیشلائز ڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر یاسمین راشد نے کارکنوں کو کہا کہ وہ اختلاف ختم کر کے عمران خان کے ویژن کو آگے بڑھیں ملک کی خدمت کریں انہوں نے کہا کہ گیارہ پارٹیوں کی حکومت نے ملک کا بیڑا غرق کردیا ہے ہم نے کرونا کی دنوں میں بھی لوگوں کو ریلیف فراہم کیا ٹیکسٹائل انڈسٹری کی ترقی کی رفتار کو برقرار رکھا انسداد کرونا کے لئے بنائی جانے والی اشیاء کی ایکسپورٹ بڑھی عمران خان کی سوچ اور مد برانہ حکمت عملی سے ہمارے ملک میں کرونا سے صرف 32 ہزار اموات ہوئی جبکہ ہمسا یہ ملک میں 20 لاکھ لوگ لقمہ اجل بنے کرونا کے دنوں میں ریسکیو 1122 نے بھی بہترین خدمت سر انجام دیں۔انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان کے ورکر ہیں ہم نے ہر ضلع میں تحریک کا آغاز کر دیا ہے عمران خان ملک و قوم کی خاطر جس عزم سے کھڑے ہیں اور ملک کی حقیقی آزادی کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں ہم ہر حال میں عمران خان کے ہاتھ مضبوط کریں گے امپورٹڈ حکومت نے ضمیر فروشی سے عمران خان کی حکومت گرائی لیکن ضمنی انتخابات میں لوگوں نے عمران خان کے موقف کو درست تسلیم کرتے ہوئے ان کے ویژن کو خوش آمدید کہا صوبائی وزار نے سول ریسٹ ہاؤس میں اپنی آمد کے فوراََ بعد کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت پودے لگائے ڈی ایف او مشتاق حسین چغتائی نے ضلع میں شجرکاری مہم سے متعلق بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے انہیں خوش آمدید کہا کہ بعد ازاں صوبائی وزار میڈم یاسمین راشد اور مخدوم سید عباس علی شاہ نے پاکستان تحریک انصاف ضلع اوکاڑہ کے عہداران کے ہمرا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک میں گڈ گورنس کے نام کی کوئی چیز نہیں ہے گیارہ پارٹیوں کی حکومت نے لوگوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں سو روپے فی لیٹر سے بھی زیادہ اضافہ کر دیا ہے اور لوگ بجلی کے بلوں کی وجہ سے سٹرکوں پر احتجاج کر رہے ہیں انہوں نے صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ کرپٹ ٹولہ نے نیب سے اپنے کیس ختم کرانے کے لئے جس طرح کی قانون سازی کی ہے اس میں ان کے لئے پچاس کروڑ کی کرپشن کوئی اہمیت نہیں رکھتی یہ مفرور سزا یافتہ نواز شریف کو پاکستان واپس لانا چاہتے ہیں دنیا میں کوئی بھی ان پر بھر وسہ کرنے کے لئے تیار نہیں ہے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں ہر ادارہ نے ہمیں پریشان کیا لیکن قوم نے ہمیں الیکشن جتوایا اب ان کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں پاکستان کے عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں میڈم یاسمین راشد نے کہا کہ رانا ثنا ء اللہ ہمیں ڈرا نہیں سکتا ان لوگوں نے ہمیں مارا ہم پر تشدد کیا لیکن ہم نے ان کا مقابلہ کیا ہم ہر طرح کے حالات کے لئے تیار ہیں انہوں نے کہا کہ ہم قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو ہم نے نہیں نکالا نہ ہی اس کو ہم نے مفرور کروایا ایک سوال کے جواب نے انہوں نے کہا کہ عمران خان ہیومن ریسورس کو ڈویلپ کرنے پر یقین رکھتے ہیں وہ لوگوں پر سرمایہ کاری کر کے انہیں خط غربت سے نکالتے ہوئے ایک خوشحال محفوظ مستقبل دینے کے خواہاں ہیں انہوں نے انسداد ڈینگی کے لئے پنجاب حکومت کے اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے تاہم ڈینگی کے مریضوں کی تشخیص ان کے علاج معالجہ کے لئے 1500 بیڈز پنجاب کے ہسپتالوں میں مخصوص کئے جا چکے ہیں اور ضرورت پڑنے پر ان کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جا ئے گا پورے پنجاب میں ہاٹس سپاٹس کی نگرانی اور لاروا سائٹس ختم کرنے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes