ممبر بورڈ آف گورنرز پریس فاؤنڈیشن کے بھانجے کے اعزاز میں قرآن مجید حفظ کی دعائیہ تقریب

Published on September 27, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 202)      No Comments

ڈونگی ( یو این پی) کھوئی رٹہ دارارقم سکول میں ممبر بورڈ آف گورنرز پریس فاؤنڈیشن کے بھانجے ارمان وقاص کے اعزاز میں قرآن مجید حفظ کی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم ڈی ادارہ ہذا اور پرنسپل صدر پریس کلب کھوئی رٹہ ممبر بورڈ آف گورنرز پریس فاؤنڈیشن شوکت علی کھوکھر اور فیاض بٹ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کو دینی تعلیم کی طرف زیادہ سے زیادہ راغب کرنا چاہیے ہمارے لوگ بچوں کو زیادہ دوسری تعلیم کی طرف راغب کرتے ہیں دارارقم واحد ادارہ ہے جو بچوں کو دینی تعلیم کے علاوہ دوسری تعلیم میں بھی پیش پیش ہے اس بار ادارہ ہذا کا نہم کلاس کا رزلٹ سو فیصد رہا جب کے گورنمنٹ سیکٹرز میں ایسا نہیں ہوا اس ادارے کا انیسواں بچہ قرآن پاک حفظ کر چکا ہے اور دوسو کے قریب بچے ناظرہ کر رہےہیں آخر پر مقررین نے ادارہ ہذا کے اساتذہ کی کاوش کو سراہا آخر پر دعا اور حافظ ارسلان وقاص کو گلے میں ہار اور مالا ڈالے گے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme