دریائے سندھ کے پل کے مقام پر سیلاب متاثرہ خواتین کا احتجاج شاہرہ بلاک

Published on September 30, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 137)      No Comments

ٹھٹھہ(یواین پی/حمید چنڈ)دریائے سندھ کے پل کے مقام پر سیلاب متاثرہ خواتین کا احتجاج شاہرہ بلاک کر کے خواتین نے سخت احتجاج کیا انہونے صحافیون سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ دو ماہ ھوگئے ہیں ہمیں امدادی سامان میں سے کچھ نہی ملتا صرف دلاسے دیئے جا رہے ہیں انہونے مزید کہا کہ ایک طرف ہم متاثر عوام مشکل وقت سے گذر رہے ہیں اور ضلع انتظامیہ مزید ہمیں پریشان کر رہیں ہے ضلع انتظامیہ کئ جانب سے ہمیں کچھ نئیں مل رہا ہے راشن تو دور کئ بات ہے ہمیں نہ خیمے ملے ہیں نا ہی راشن ملا ہے ہمارے بچے بھوک کاٹنے پر مجبور ہیں. ہمارے علائقوں میں ابھی تک پانی موجود ہے روزگار ختم ھوگیا ہے کہاں جائیں جب بھی احتجاج کیا کوئی نہ کوئی آہ کر مدد کرنے کی یقین دھانی کرواکر احتجاج ختم کرواتا ہے پھر واپس نہی آتا جب تک مدد نہیں کی جاتی سڑک نہیں کھولینگے.

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes