انگلینڈ نے پاکستان کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 3-3 سے برابر کردی

Published on October 1, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 29)      No Comments


لاہور (یواین پی) 7 میچز پر مشتمل ٹی ٹونٹی سیریز کے چھٹے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 3-3 سے برابر کردی۔ انگلینڈ نے چھٹے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت پر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اوپننگ کیلئے کپتان بابراعظم کے ساتھ اپنا پہلا میچ کھیلنے والے وکٹ کیپر محمد حارث میدان میں آئے اور ایک چھکا بھی لگایا۔محمد حارث پراعتماد بیٹنگ کرنے میں ناکام ہوئے تیسرے اوور میں گلیسن کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ شان مسعود بھی کھاتہ کھولے بغیر ڈیوڈ ویلی کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ حیدر علی نے 14 گیندوں پر ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 18 رنز بنائے۔ کپتان بابراعظم اور افتخار احمد نے چوتھی وکٹ پر اچھی شراکت کی، اس دوران بابر نے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔افتخار احمد 21 گیندوں پر 2 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔آصف علی نے 9 گیندوں کا سامنا کرنے کے بعد ایک چوکے کی مدد سے 9 رنز بنائے اور ڈیوڈ ویلی کی وکٹ بنے۔ محمد نواز نے آخر میں 7 گیندوں میں ایک شاندار چھکے کی مدد سے 12 رنز بنائے۔ کپتان بابراعظم نے آؤٹ ہوئے بغیر 87 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 7 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے اور 59 گیندوں کا سامنا کیا۔ انگلینڈ کی جانب سے ڈیوڈ ویلی نے سب سے زیادہ 2 وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کے اوپنرز نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کی 55 رنز کی شراکت کی۔ ایلکس ہیلز چوتھے اوور میں 12 گیندوں پر 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ فل سالٹ کا ساتھ دینے کے لیے ڈیوڈ ملان آئے اور 18 گیندوں پر 5 چوکوں کی مدد سے 26 رنز بناکر شاداب خان کی گیند پر آؤٹ ہوئے ۔ فل سالٹ نے بین ڈکٹ کے ساتھ شراکت میں جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 15 ویں اوور کی تیسری گیند پر 170 رنز بنا کر ٹیم کو 8 وکٹوں سے فتح دلائی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes