پٹرول کی قیمت میں 12 روپے 63 پیسے فی لٹر کمی ،نئی قیمت 224 روپے 80 پیسے

Published on October 1, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 70)      No Comments

لاہور:(یواین پی) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں 12 روپے 63 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت 224 روپے 80 پیسے ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 13 پیسے کمی کی گئی ہے، اور اس کی نئی قیمت 247 روپے 43 پیسے سے کم ہو کر 235 روپے 30 پیسے ہو گئی ہے۔وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 78 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے، اور نئی قیمت 186 روپے 50 پیسے ہو جائے گی۔ پہلے اس کی قیمت 197 روپے 28 پیسے تھی۔اسحاق ڈار نے مزید بتایا کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 19 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 202.2 پیسے سے کم ہو کر 191.83 پیسے ہو گئی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题