نظام عدل قائم نہ کیا تواداوں سے عوام کا اعتاد اٹھ جاگا صاحبزادہ ابوالخیرمحمدزبیر

Published on October 1, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 50)      No Comments

حزب اقتداروحزب اختلاف دونوں علماء مشائخ سے رہنمائی اور تعاون لینا نہیں چاہتے
صاحب عرس حضرت شاہ مفتی محمدمحمود الوری نے اسلام کے آفاقی نظا م کیلئے ساری زندگی وقف کردی
رائیونڈ(یواین پی) رہبر شرعیت کامل ولی اللہ حضرت شاہ رکن الدین الوری و حضرت شاہ مفتی محمدمحمود الوری کے سالانہ عرس کی تقریب منعقدہ میں ہزاروں مریدین عاشق رسول ﷺ کی شرکت ہر سو نعرہ رسالت کی گونج،جمعیت علما ئے پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمدزبیر جامعہ زبیر بن محمود یہ روحانی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صاحب عرس حضرت شاہ مفتی محمدمحمود الوری رحمتہ اللہ علیہ نے اس ملک میں اسلام کے آفاقی نظام کو نافذ کرنے لئے ساری زندگی وقف کردی ان کی کاوشوں کے طفیل اور لاکھوں قربانیوں کے بعد برصغیرمیں ایک اسلامی ریاست معروض الوجود میں آئی یہ آستانہ اور آپ کے عقیدت مند مسلسل 75سالوں سے پاکستان کو صحیح ڈگر پر لانے کی کوشش کررہے ہیں،پاکستان کے حالات صرف اور صرف اس وقت سدھریں گے جب اس ملک میں نظام مصطفے نافذ ہوگا اورنظام مصطفے کا نفاذ علماؤمشائخ ہی کرسکتے ہیں اس وقت حزب اختلاف و حزب اقتدار دونوں جانب سے کوئی بھی علماء و مشائخ سے رہنمائی اور معاونت کی بجائے نظر انداز کیا جارہا ہے، علماء ومشائخ کی ہدایات پر عمل کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں ہم نے2018کے الیکشن سے پہلے عمران خان سے ملاقات کی تھی اور انہیں تمام مسالک کے علماء مشائخ نے ریاست مدینہ کیلئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی اور آج بھی ان سے کہتے ہیں کہ آپ واقعی امریکہ کی غلامی سے نجات چاہتے ہیں تو آپ کے پاس اس کا کیا حل ہے آپ اس ضمن میں علمائمشائخ کا تعاون لیں اور پھر امریکہ کی غلامی سیملک کونجات دلاسکیں گے ریاست مدینہ کے قیام کی جدوجہد کریں تو اس ملک میں نظام مصطفے کو اقتدار میں آنے سے کوئی نہیں روک سکتاکیونکہ نظام مصطفے معاشی معاشرتی اقتصادی سماجی مسائل کاواحد حل ہے اس کے نفاذ سے ہی ملک مہنگائی بے روزگاری بے راہ روی کی دلدل سے نکل سکتا ہیاور عدل و انصاف کا بول بالا ہوسکتاہے انہوں نے کہا کہ یہاں ہمیشہ ایسے حکمراں آتے رہے ہیں جنہوں نے امریکہ کی غلامی میں سیکولر نظام لانے اور معیشت تباہ کرکے ملک کو دیوالیہ کرنے کی سازشیں کی ہیں حکومت اور حزب اختلاف دونوں ہوش کے ناخن لیں اب تو حد یہ ہوگئی ہے کہ ٹرانس جینڈر جیسا قانون نافذ کر کے اللہ کے عذاب کو دعوت دی جارہی ہے حکمراں سیلاب کی تباہ کاریوں سے بھی سبق حاصل کرنے کی بجائے اپنے عمل سے مزید اللہ کے غضب کو دعوت دے رہے ہیں لاکھوں لوگ بیگھر ہوچکے ہیں بچے دودھ غذائی اجناس ادوایات کیلئے بلک رہے ہیں جبکہ حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے حکمراں عوام کی دادرسی کریں اور اپنے آپ کو اللہ کے غضب سیبچائیں انہوں نے کہاکہ نیب قوانین میں تبدیلی کیبعد قومی دولت لوٹنے والوں کو چھوڑا جارہا ہیجس کیباعث اداروں پرسے عوام کا اعتماد اٹھ جائے گااورملک میں انارکی پھیلے گی کانفرنس سے ڈاکٹر صاحبزادہ عزیرمحمودلازھری صاحبزادہ فائزمحمود صاحبزادہ ربیع نے بھی خطب کیا اجتماع سے ایم این اے رانا محمد حیات خاں،تجمل بیگ، ثروت منظور،صاحبزادہ عاطر محمود،ڈاکٹرمحمدیونس دانش، محسن محمودی،چودھری اسلام الدین،شاہد سلطان قادری، چودھری واحد، اقبال چودھری، آصف خان، متاز خالد بھٹی، طاہر خاں میؤ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی،

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog