ماہ ستمبر میں اوکاڑ ہ پولیس کی کارکردگی شانداررہی،10منظم گینگز کے 29ملزمان گرفتار

Published on October 1, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 127)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی/شیخ ندیم شیراز )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکیپٹن (ر)محمد فرقان بلال نے کہاہے کہ قتل، ڈکیتی وراہزنی جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث جرائم پیشہ عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے جو پولیس افسران اور ملازمین شب وروز محنت کرتے ہیں وہ یقینی طور پر پولیس فورس اور معاشرے کے لئے کسی سرمائے سے کم نہیں۔جن کی کارکردگی کو سراہا جا نا ان کی حوصلہ فزائی کا موجب بنتا ہے جس سے دیگر پولیس افسران اور ملازمین میں بھی کچھ کر گزرنے کا جذبہ بیدار ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہا رانہوں نے ڈی پی او آفس میں پروقار تقریب برائے حوالگی مالمسروقہ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیاایک ماہ کے قلیل عرصہ میں شاندار کارکردگی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے اوکاڑہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع کیا۔اس موقع پر ڈی پی او نے کہا کہ گزشتہ دنوں ضلع کے مختلف علاقوں میں کرائم کی بڑھتی ہوئی لہر سے شہریوں میں تشویش پائی جارہی تھی جس پر اوکاڑہ پولیس نے منظم حکمت عملی اختیارکرتے ہوئے ناصرف ملزمان کو گرفتار بلکہ ان کے قبضہ سے لوٹی ہوئی دولت بھی برآمد کی اور 10منظم گینگز کے 29ملزمان کو گرفتار کیا گیاجن کے قبضہ سے 90لاکھ روپے کی برآمد کی گئی۔ اوکاڑہ پولیس نے ماہ ستمبر کے دوران تقریباً48لاکھ، 2ہزار 500سور وپے نقدی، ٹریکٹر 01، لوڈر کشے 02عدد، موٹرسائیکل 40عدد، مال مویشی، راس بھینسیں 07، گائے 02،کٹے 02،شاخ بکرے /بکریاں 40،طلائی زیورات اورموبائل فونز برآمد کئے گے۔۔ جب کہ ناجائز اسلحہ،رائفل 04عدد،بندوق14عدد، ریوالور2عدداور120عدد پسٹل برآمد کیے گئے۔جب کہ جدید ٹیکنالوجی کی بنیاد پرE-Gadget اپیلیکشن کے ذریعے 21لاکھ70ہزار سے زائد مالیت کے 75عددموبائل فونز بھی برآمد کئے گئے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog