سات اکتوبر کوپاکستان سمیت دنیا بھر میں کپاس کا عالمی دن منایا جائے گا

Published on October 3, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 126)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)7اکتوبر کوپاکستان سمیت دنیا بھر میں کپاس کا عالمی دن منایا جائے گا۔ یوم کپاس منانے کا مقصد کپاس کی فصل کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ جدید ترین ریسرچ اور تحقیقات کے نتیجہ میں تجربات کے بعد دور حاضر میں سائنسدانوں نے کپاس کو نقصان پہنچانے والی گلابی سنڈی پر قابوپالیا ہے۔یہی وجہ ہے کہ اب گلابی سنڈی نہ ہونے کے برابر ہے کیونکہ گلابی سنڈی سے پاک کپاس کی نئی ورائٹی متعارف کروائی جاچکی ہے۔کپاس کی نئی ورائٹی کی بدولت پیداوار میں بھی بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔اعلیٰ کوالٹی کی وجہ سے پاکستان سمیت عالمی سطح پر کپاس کے ریٹ منافع بخش رہے ہیں۔ گزشہ سال تقریباً ساڑھے سات ایکٹر رقبہ پر کپاس کی فصل کاشت کی گئی اور آئندہ اس کی کاشت میں 30سی40فیصد اضافہ کی توقع کی جارہی ہے۔ کپاس کے اوسط دام 5سے ساڑھے چھ ہزار روپے ہیں۔دو ایکٹر رقبہ پر کاشت شدہ کپاس 5لاکھ روپے کی آمدنی کا ذریعہ بنتی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes