پرویز الہی نے پنجاب میں ترقیاتی سکیموں کے ذریعے لوگوں کے دل جیتے ہیں عرفان علی کاٹھیا

Published on October 3, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 88)      No Comments

ریسکیو 1122 نے جو عمدہ مثال قائم کی ہے وہ ہمارے لئے باعث فخر اور باعث اطمینان ہے
اوکاڑہ(یواین پی) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا اور معاون خصوصی برائے وزیر اعلی ٰ پنجاب میاں عبد الر شید بوٹی نے کہا ہے کہ وزیر علی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے پنجاب میں ترقیاتی سکیموں کے ذریعے نہ صرف لوگوں کے دل جیتے ہیں بلکہ وہ ادارے قائم کئے ہیں جن پر ہم بجا طور پر فخر کر سکتے ہیں ریسکیو 1122 چوہدری پرویز الہی کا ایسا منصوبہ ہے جس کی تقلید میں پاکستان کے دوسرے صوبے بھی یہ سروس بنا رہے ہین لوگوں کی خدمت اور ریلیف دینے کے لئے ریسکیو 1122 نے جو عمدہ مثال قائم کی ہے وہ ہمارے لئے باعث فخر اور باعث اطمینان ہے اضلاع میںموٹر سائیکل ایمر جنسی سر وسز کے کام سے لوگوں کی خدمت اور ان کی مدد میں بہتری آئے گی اور جن گلیوں ،محلوں میں ایمبولینس نہیں پہنچ سکتی یہ وہاں پر ریلیف کے سلسلہ میں لوگوں کو سر وسز فراہم کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوکاڑہ میں پنجاب حکومت کی جانب سے فراہم کی جائے والی ریسکیو ایمر جنسی موٹر سائیکل سر وسز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر چوہدری ظفر اقبال نے کہا کہ ضلع اوکاڑہ کی ریسکیو سروسز نے اب تک 2 لاکھ 31 ہزار 915 لوگوں کو ایمر جنسی سروسز فراہم کی ہیں اور پیشنٹ ریفرل سروسز کے تحت 36 ہزار لوگوں کو لاہور اور دیگر شہروں کے ہسپتال میں منتقل کیا ہے انہوں نے کہا کہ لوگوں کی خدمت کے لئے ریسکیو کے جوان ہمہ وقت اپنی خدمت پیش کر رہے ہیں ریسکیو ایمر جنسی موٹر سائیکل سر وسز کے ذریعے تنگ گلیوں ،رش والی گلیوں وجگہوں میں ایمر جنسی سر وسز کو یقینی بنایا جائے گا ۔ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا اور معاون خصوصی میاں عبد الر شید بوٹی نے تقریب کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ریسکیو 1122 کے ادارے پر فخر کر سکتے ہیں ادارہ نے احسن انداز سے لوگوں کی خدمت کی مثال قائم کی ہے نوکری تو سب ہی کرتے ہیں لیکن ریسکیو کے جوان نوکری کے ساتھ ساتھ خدمت کی عبادت بھی کر رہے ہیں وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے عوامی خدمت کے ریکارڈ قائم کرتے ہوئے لوگوں کی سہولت اور آسانی کو ہمیشہ ترجیح اول بنایا ہے ریسکیو 1122 کا ادارہ پنجاب گورنمنٹ کے ماتھے کا جھومر ہے انہوں نے ضلع اوکاڑہ کو 50 ریسکیو ایمر جنسی موٹر سائیکل سر وسز دینے پر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی کا شکریہ ادا کیا ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے ریسکیو 1122 کے جوانوں کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ پولیس،فوج اور ریسکیو 1122 کے شہدا نے وطن عزیز کی خدمت اور لوگوں کی حفاظت اور لوگوں کی زندگیا بچاتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ہے ہمیں ان پر فخر ہے بعد ازاں انہوں نے ریسکیو ایمر جنسی موٹر سائیکل سر وسز کا باقاعدہ افتتاح کیا ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا اور معاون خصوصی میاں عبد الر شید اور ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر چوہدری ظفر اقبال ریسکیو ایمر جنسی موٹر سائیکل پر سوار ہوئے انہو ں نے موٹر سائیکل سروسز کے ذریعے طبی امداد اور ایمر جنسی سے نمٹنے کے لئے فراہم کی گئی سہولیات کا بھی جائزہ لیا بعد ازاں ریسکیو 1122 کے افسران اور جوانوں نے معاون خصوصی میاں عبد الر شید بوٹی کی قیادت میں شہر میں فلیگ مارچ کیا ۔

 

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes