بارہ ربیع الاول جشن عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کا دن ایک مقدس اور بابرکت دن ہے غضنفر علی قادری

Published on October 3, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 77)      No Comments

ٹھٹھہ (یواین پی/ حمید چنڈ): ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے کہا ہے کہ 12- ربیع الاول جشن عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کا دن ایک مقدس اور بابرکت دن ہے اور سرکار دو عالم صلعم کی آمد کے موقع پر مسلمانان دین کی جانب سے حضور پاک کے شان و محبت کے اظہار اور دین و اسلام کی سر بلندی کے لئے عقیدت و احترام سے جلسے، جلوس و ریلیاں نکال کر شایان شان اور پرامن طریقے سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جشن عید میلادالنبی صلعم کے موقع پر تمام مطلوبہ انتظامات کی فراہمی نہ فقط ہماری انتظامی بلکہ ہمارے مذہبی فرائض میں بھی شامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج دربار ہال مکلی میں 12- ربیع الاول جشن عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مناسبت سے ضلع میں سیکیورٹی، صفائی ستھرائی و دیگر ضروری انتظامات کا جائزہ لینے کے موقع پر منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو سختی سے ہدایات دیں کہ 12- ربیع الاول جشن عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں تمام مطلوبہ انتظامات جلد مکمل کئے جائیں تاکہ عبادت کرنے والوں کو کسی بھی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔ انہوں نے انہیں مزید ہدایت کی کہ وہ اس مقدس اور بابرکت دن کے موقع پر مساجد، جلسے و جلوس اور ریلیوں کی گذرگاہوں، روٹس اور گلیوں کی صفائی ستھرائی سمیت دیگر تمام مطلوبہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ عبادت کرنے والوں کو بہتر و صاف ستھرا اور خوشگوار ماحول فراہم ہو سکے۔ انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اس دن کی مناسبت سے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافظ کرکے تمام ڈاکٹرز و عملے کی چھٹیاں منسوخ کریں اور جلسے و جلوسوں اور ریلیوں کی گذرگاہوں اور اسپتالوں میں ایمبولینسز و ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف سمیت تمام مطلوبہ ادویات کی موجودگی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں کسی بھی قسم کی کوتاہی اور غفلت میں ملوث ہونے والوں کو ہر گز بخش نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے حیسکو افسران کو بھی ہدایت کی کہ وہ 12- ربیع الاول جشن عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر غیر ضروری لوڈ شیڈنگ سے گریز کریں تاکہ لوگوں کو پریشانی سے بچایا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں موجود علماءکرام سے اپیل کی کہ وہ اس دن کو پرامن منانے کیلئے کسی بھی قسم کی شرانگیز تقاریر سے گریز کریں جبکہ سوشل میڈیا پر بھی کسی بھی قسم کا نفرت انگیز یا انتشار پھیلانے والی پوسٹ شیئر کرنے سے گریز کیا جائے بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی – انہوں نے کہا کہ آپس میں مذہبی رواداری کی فضا کو برقرار رکھنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ اس موقع پر علماءکرام اور مختلف متعلقہ محکموں کے افسران کی جانب سے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی۔ اس موقع پر ڈی آئی بی انچارج اے ڈی شیخ نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 12- ربیع الاول جشن عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر ضلع میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے سیکیورٹی کے سخت اقدامات کئے جا رہے ہیں اور اس دن پر نکلے والے جلوس اور ریلیوں کو روٹس کے مطابق مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی تاکہ کوئی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقع پیش نہ آ سکے۔ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے تمام اسسٽنٽ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ تحصیل سطح پر کنٹرول روم قائم کریں تاکہ شکایات کا فوری ازالہ کیا جا سکے – اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ریاض حسین لغاری ،اپولیس، رینجرز اور مختلف متعلقہ محکموں کے افسران کے علاوہ مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے علماءکرام نے شرکت کی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes