جی ایس ٹی آئی بی ٹیسٹ پاس کرنے والے اساتذہ کو 33 سے 39 نمبر ملیں گے

Published on October 3, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 69)      No Comments

ٹھٹھہ (یواین پی/ حمید چنڈ)سندھ حکومت کی پالیسی کے مطابق جی ایس ٹی آئی بی ٹیسٹ پاس کرنے والے اساتذہ کو 33 سے 39 نمبر ملیں گے، دن کے وقت سیکنڈری ایجوکیشن کے ڈی ای او نصیر میمن نے مایوس اساتذہ کو ٹریننگ سینٹر سے باہر نکال دیا اور کہا آئی بی ٹیسٹ میں 37 سے زائد نمبر حاصل کرنے والے اساتذہ سے موجودہ ٹریننگ لی جائے گی۔نواز میرجت، مبارک سائمن، نادر حسین، علی اصغر شاہ، حسن بخش شورو کی قیادت میں مکلی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ڈی او سیکنڈری ایجوکیشن نصیر میمن کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ نصیر میمن ضلع ٹھٹھہ کے عوام کو بہت نقصان پہنچا رہے ہیں، وہ اپنے قانون بنا کر ماسٹرز کی سیٹیں بیچنے کے چکر میں ہیں، جب حکومت سندھ کی پالیسی اور سیکرٹری داخلہ تعلیم کا یہ ہے کہ ان تمام اساتذہ سے ری ٹیننگ لی جائے جنہوں نے 33 سے زائد نمبر حاصل کیے ہوں، انہیں ٹیننگ کا حصہ بنایا جائے، لیکن افسوس کہ ڈی او سکندرے ایجوکیشن ڈی ای او نصیر میمن حکومت کی طرف سے جاری کردہ خطوط کو ہوا میں اچھال رہے ہیں اور اپنے ہی قوانین پاس کر رہے ہیں جو کہ سراسر غلط ہے ایسے افسران ضلع ٹھٹھہ میں ہونگے۔ضلع ٹھٹھہ کے مظلوم عوام کو انصاف کی امید کب ملے گی۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ چار واسوار اور ڈی سی ٹھٹھہ سے کہا کہ حکومت کی پالیسی کے تحت آئی بی پاس اساتذہ سے دوبارہ ٹریننگ لی جائے۔انہوں نے کہا کہ اگر ٹینگ کو حصہ نہ بنایا گیا تو ہم احتجاج کا دائرہ وسیع کر سکتے ہیں اور نیشنل کو بلاک کرنے کا حق رکھتے ہیں

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog