سینیٹر فیصل جاوید خان نے پاک کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی کا معاملہ سینیٹ میں اٹھا دیا

Published on October 4, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 108)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کا معاملہ پارلیمنٹ تک پہنچ گیا۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے پاک کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی کا معاملہ سینیٹ میں اٹھا دیا اور کہا کہ گرین شرٹس کی حالیہ کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے، شکایتیں ہیں کہ ٹیم کی سلیکشن میں میرٹ کی دھیجیاں اڑائی گئیں۔فیصل جاوید نے مزید کہا کہ آگے ورلڈ کپ آنے والا ہے اور گزشتہ کئی سیریز ٹیم ہار چکی ہے، معاملہ کمیٹی میں بھیجا جائے، اس پر بحث اور جائزہ ضروری ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر کی درخواست پر ڈپٹی چئیرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے معاملہ متعلقہ کمیٹی کے سپرد کردیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes