بارش متاثرین کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ایک روزہ مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

Published on October 4, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 80)      No Comments

ٹھٹھہ(یواین پی/ حمید چنڈ) ڈاکٹر الطاف شورو اور ان کی ٹیم کی جانب سے بارش متاثرین کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ایک روزا مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ٹھٹھہ شگر مل کے قریب حاجی واحد ڈنو شور گاوں میں لگائے گئے ایک روزہ مفت میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹر نظیر لانگاھ ڈاکٹر عمران ڈاکٹر نند لال ڈاکٹر تارا جیوت و دیگر ڈاکٹرز نے تقریباً500کے قریب مریضوں کا معائنہ کیا اور انہیں ادویات بھی فراہم کی گئی اس موقع پر ڈاکٹر الطاف شورو و دیگر نے میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا اس موقع پر ڈاکٹر الطاف شورو نے کہا کہ بارش متاثرین مریضوں کے لئے میڈیکل کیمپ کا انعقاد ایک اچھا اقدام ہے انہوں نے مزید کہا کہ بارشوں کے سبب جلد کے امراض میں تقریباً 60 فیصد اضافہ ہوچکا ہے جس کی اہم وجہ بارش کا پانی جمع رہنا ہے اور عوام کو چاہیے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرے تاکہ موذی مرض سے بچا جاسکے جبکہ دوسری جانب ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر منیر جعفرانی نے جانورون کلئے مفت میڈیکل کئمپ کا بندوبست کروایا جہاں پر ڈاکٹروں نے جانورون کا چیک کر کہ ان کو مفت ادوایات فراھم کئی میڈیکل کئمپ کی وجہ سے علائقہ مکینوں میں خوشی کی لہر تمام ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کیا

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes