عطائی ڈاکٹروں کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن شروع کیا جائے۔ غضنفر علی قادری

Published on October 4, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 120)      No Comments

ٹھٹھہ(یواین پی حمیدچنڈ) ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے کہا ہے کہ عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی، انہوں نے ڈی ایچ او سمیت ضلع کے تینوں اسسٹنٹ کمشنرز کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ پولیس کی مدد سے ضلع بھر کے پرائیویٹ کلینکس کا دورہ کرکے تمام صورتحال کا جائزہ لیں اور حفاظتی احتیاطی تدابیر کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں جبکہ عطائی ڈاکٹروں کے خلاف بھی مؤثر کریک ڈاؤن شروع کیا جائے۔ انہوں نےمحکمہ صحت سمیت دیگر تمام متعلقہ محکموں کے افسران اور این جی اوز کے نمائںدوں کو ہدایت کی کہ وہ 24- اکتوبر 2022ء سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے دوران موجود تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور بہتر نتائج کے حصول کیلئے کوئی کسر نہ چھوڑیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دربار ہال مکلی میں آئندہ انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے متعلق منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت اور سوشل ویلفیئر افسران کو ہدایت کی کہ وہ مقامی این جی اوز کی مدد سے بارش و سیلاب متاثرہ علاقوں میں بچوں کیلئے مفت غذائیت کا بندوبست کریں۔ انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ وہ ٹرانزٹ پوائنٹس پر پولیو ٹیموں سے تعاون اور بھرپور مدد کریں تاکہ پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کرنے والے بچوں کو بھی آسانی سے قطرے پلائے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں پولیو ٹیموں کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے رہ نہ جائے۔ قبل ازیں پوليو کے متعلق این اسٹاپ افسر ڈاکٹر راجیش کمار نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مہم کے دوران 5 سال تک عمر کے 2 لاکھ 27 ہزار 593 بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، اس ضمن میں 718 گشتی، 49 فکسڈ اور 54 ٹرانزسٹ پوائنٹس جبکہ 171 ایریا انچارچز مقرر کئے گئے ہیں تاکہ مہم کو سو فیصد کامیاب بنایا جا سکے۔ اجلاس میں ایدیشنل ڈپٹی کمشنر ون ریاض حسین لغاری، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد حنیف میمن، ڈسٹرکٹ مینیجر یونیسف اعجاز جاکھرو، پی پی ایچ آئی، مرف، ڈبلیو ایچ او مختلف این جی اوز کے نمائندوں، محکمہ تعلیم، پولیس، لوکل گورنمنٹ، انفارمیشن و دیگر حکام بھی موجود تھے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes