عمران خان میرے وزیراعظم ہیں: حریم شاہ

Published on October 5, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 138)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حمایتی ہوں اور عمران خان میرے وزیراعظم ہیں۔اپنے ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ میرے خلاف چلنے والے کیس میں انکوائری کا سامنا کرنے کو تیار ہوں کیونکہ میں نے صرف ایک تفریح میں ویڈیو بنائی تھی۔ دو دفعہ مجھے کورٹ سے ریلیف ملا میں کچھ مسائل کی وجہ سے نہیں آسکی۔ مجھے ہر مشن میں کامیابی ملی ہے اللّٰہ نے کبھی ناکام نہیں کیا۔ لوگ سمجھتے تھے کہ مجھے ایئرپورٹ سے گرفتار کیا جائے گا۔ میں اب پاکستان سے شفٹ ہوگئی ہوں ایک سال بعد واپس آئی ہوں۔حریم شاہ کا کہنا ہے کہ میں پی ٹی آئی کو سپورٹ کرتی ہو عمران خان میرے وزیراعظم ہیں۔ اقتدارسے جانے کے بعد اللّٰہ تعالیٰ نےعمران خان کو پہلے سے بھی زیادہ عزت دی۔ سیاست میں آرہی ہو یا نہیں یہ ابھی نہیں بتا سکتی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题