پندرہ نومبر کو سیاست آر یا پار ہو جائیگی ، شیخ رشید

Published on October 5, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 183)      No Comments

راولپنڈی(یواین پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ آل شریف کی سیاست کا فیصلہ چند دن میں لندن کی میٹنگ میں ہونے جا رہا ہے، مریم کہتی ہیں کہ میں شہباز شریف کی حکومت سےخوش نہیں لیکن ڈار کی ذمہ دار ہوں۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ اسحاق ڈار معاشی اعداد و شمار میں ٹمپرینگ کرنے میں ماہر ہیں، مفتاح اسماعیل مفت میں مارے گئے ہیں۔انہوں نےکہا کہ مریم نے جنرل عاصم منیر کا نام لے کر نواز شریف کی خواہش کو خبر بنایا ہے، عوام اور فوج کو لڑانےکی سازش ناکام ہوگی۔سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ آرٹیکل 245 کہنا آسان ہے لگانا مشکل ہے، وزیرداخلہ اپنے سائز اور ہوش میں رہیں۔ ووٹ کو عزت دو کی چیخیں نکلیں گی۔ٹویٹ سے لندن کی میٹنگ پر جلد قوم کو با خبر کروں گا، 15 نومبر تک سیاست آر پار ہوجائے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes