مریم نواز اور حمزہ شہباز کی غیر موجودگی،پنجاب میں پارٹی کی سیاست متاثر ہونے لگی

Published on October 7, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 31)      No Comments

لاہور(یواین پی) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی بیرون ملک روانگی اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز ہی علالت کے باعث پنجاب میں پارٹی کی سیاست متاثر ہونے لگی۔رپورٹ کے مطابق لیگی ذرائع کا کہنا ہے دونوں رہنماؤں کی سیاسی پردے پر غیر موجودگی سے ن لیگ پنجاب میں ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم شدید متاثر ہونے کے خدشات ہیں۔وسط اکتوبر کے بعد شروع ہونے والی پارٹی کی تنظیم نو کی پہلے سے اعلان شدہ مہم بھی متاثر ہو سکتی ہے۔16 اکتوبر کو صوبے میں قومی و پنجاب اسمبلی کی 3,3 نشستوں پر ضمنی انتخابات ہونے ہیں۔مریم نواز گذشتہ ضمنی انتخابات کی مہم چلاتی رہیں تاہم اس بار ان کی غیر موجودگی میں لیگی امیدواروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔پارٹی کے امیدواروں نے شکوے کا اظہا کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کی حالیہ لہر کی وجہ سے حلقوں میں عوام کے شدید غیض و غضب کا نشانہ بننا پڑ رہا ہے۔لیگی امیدواروں کا بھی موقف ہے کہ حمزہ شہباز واحد شخصیت ہیں جو انتخابی مہم کی قیادت کر سکتی ہیں، مریم نواز جیسی قد آور شخصیت کی آمد سے انتخابی مہم میں جان پڑ جاتی ہے۔پارٹی کی تنظیم سازشی کا عمل دسمبرکے آخری ہفتے تک جاری رہنا تھا۔پارٹی زرائع کے مطابق مریم نواز اور حمزہ شہباز کی غیر موجودگی میں کوئی ایسی شخصیت نہیں جو تنظیم سازی مہم کی قیادت کر سکے۔اس وقت دونوں رہنماؤں کی غیر موجودگی سے لیگی کارکن مایوسی کا شکار ہیں۔۔خیال رہیکہ نائب صدر ن لیگ بھی لندن روانہ ہو گئیں۔مریم نواز لاہور ایئرپورٹ سے قطر ایئر کی پرواز 629 کے ذریعے براستہ دوحہ لندن روانہ ہوئیں، نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان اور ایک ملازمہ بھی ان کے ساتھ روانہ ہوئی ہیں، مریم نواز 3 سال بعد اپنے والد نواز شریف سے ملاقات کریں گی جبکہ اپنے بھائیوں سے بھی تقریباً 4 سال بعد ملیں گی۔مریم نواز کی واپسی ایک ماہ بعد 6 نومبر کو شیڈول ہے، نوازشریف کا مریم نواز کے ساتھ واپس آنے کا امکان ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog