نواز شریف کی کرپشن کے چرچے پورے یورپ میں ہو چکے ہیں۔فیاض الحسن چوہان

Published on October 7, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 139)      No Comments

لاہو ر(یواین پی) ترجمان وزیر اعلی پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ نواز شریف کی کرپشن کے چرچے پورے یورپ میں ہو چکے ہیں، مفرور نواز شریف کی کرپشن کو یورپ میں مثال کے طور پر پیش کیا جاتا ہے،با جی کی کرپشن کی داستانیں پہلے صرف سندھ اور ہند تک محدود تھیں اور اب نواز شریف کو یورپ کی یونیورسٹیوں میں کرپٹ آدمی کے طور پر پڑھایا جاتا ہے۔لفظ کرپشن جہاں ہوگا، نواز شریف کا نام وہاں ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ اگر نواز شریف میں رتی بھر بھی شرم و حیا ہے تو پاکستان آنے کی بجائے بحر اوقیانوس میں ڈوب مرے۔نا اہل لیگ پوری دنیا میں پاکستان کے لئے باعث رسوائی و شرم بنی ہوئی ہے اور نواز شریف جیسے لٹیروں اور کرپٹ لوگوں کو لیڈر کہنا لیڈر لفظ کی توہین ہے۔پی ٹی آئی کے تاریخی لانگ مارچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ترجمان وزیر اعلی پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پی ٹی آئی کا تاریخی لانگ مارچ امپورٹڈ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا۔لانگ مارچ رانا ثنا اللہ کی کھوکھلی بڑھکیں بند کروا دیگا۔رانا ثنا اللہ جو صرف چھوٹی بڑھکیں مارتا اور دھمکیاں دیتا ہے اس کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ لانگ مارچ کے اعلان کے بعد پی ڈی ایم بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے۔امپورٹڈ حکومت کے خلاف جو کچھ ہونے جا رہا ہے وہ اس کے وہم وگمان میں بھی نہیں۔پی ٹی آئی کا پر امن احتجاج امپورٹڈ حکومت کو ساتھ بہا لے جائے گا اور عوام اسلام آباد پہنچ کر رانا ثنا اللہ کو پکارے گی،” آجا مورے بالما تیرا انتظار ہی”.جو اب بڑھکیں مار رہا وہ اس دن ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog