سوشل میڈیا کے زہریلے پروپیگنڈے نے ایک اور خاتون کو وضاحتیں دینے پر مجبور کردیا

Published on October 10, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 111)      No Comments

لاہور(یواین پی)سوشل میڈیا کے زہریلے پروپیگنڈے نے ایک اور خاتون کو وضاحتیں دینے پر مجبور کردیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے ساتھ آمنہ بدر کی ایک تصویر چند روز سے وائرل ہو رہی ہے جس کے ساتھ سوشل میڈیا کا غیرذمہ دارانہ استعمال کرنے والے صارفین نے انہیں پرویز الہی کی نئی اہلیہ قرار دے رہے ہیں۔ تاہم اب آمنہ بدر نے ایک ویڈیو میں وضاحت کی ہے۔تحریک انصاف کے حلقوں کا کہنا ہے کہ آمنہ بدر پرویز الٰہی کے دوست کی بیٹی ہیں اور انکی بھتیجی ہیں اور تحریک انصاف کی رہنما اور لیبلز کی اونر ہیں ۔ وہ شادی شدہ ہیں انکے بچے ہیں آمنہ بدر نے اپنی ویڈیو میں کہاکہ چوہدری پرویز الہی کے ساتھ ان کے والد کا پرانا تعلق ہے، میں ان کی بھتیجی ہوں اور وہ بالکل میرے باپ کی جگہ ہیں۔آمنہ نے کہاکہ ان کی تصویر کراپ کرکے وائرل کی گئی جب کہ اصل تصویر میں دیگر لوگ بھی موجود ہیں۔نوجوان خاتون سیاستدان نے سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی کہ وہ ایک تہذیب یافتہ خاندان سے تعلق رکھتی ہیں اور اسلام آباد میں ایک اسٹور کی مالک اور بزنس وومن ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes