انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کا نوٹس لیں راجہ رضوان نصیب

Published on October 10, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 83)      No Comments

کھوئی رٹہ(یو این پی) سابق امیدوار اسمبلی وسینئر رہنما مسلم کانفرنس برطانیہ راجہ رضوان نصیب نے کہا کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کا نوٹس لیں کشمیریوں کو ان کا حق خودرادیت دلوانے کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالا جائے تنازعہ کشمیر کو کشمیریوں کی مرضی کے مطابق حل کیا جائے پوری دنیا میں انسانوں کو آزادی سے رہنے کا حق ہے لیکن بھارت نے آج بھی80 لاکھ کشمیریوں کا قید میں رکھا ہوا ہے جس پر دنیا خاموش ہے ان خیالات اظہار سابق امیدوار اسمبلی وسینئر رہنما مسلم کانفرنس برطانیہ راجہ رضوان نصیب نے اپنے اخباری بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ مودی مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی گھناونی ساز ش کر رہا ہے جو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے مودی کا چہرہ دنیا کے ہر پلیٹ فارم پر بے نقاب کریں گے بھارت نے نہتے کشمیریوں کے قتل عام کے لیے اپنی فوج کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے بھارت نے طاقت کے زور پر کشمیریوں کی کئی نسلوں کو شہید کر دیا لیکن آزادی کے موقف سے پیچھے نہیں ہٹا سکے انشاء اللہ آزاد کشمیریوں کا مقدر بنے گی بھارت کو ایک دن کشمیر چھوڑنا ہی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy