کراچی کو پانی فراھم کرنے والی 72 انچ کی پائپ لائن دھماکے سے پھٹ گئی

Published on October 13, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 61)      No Comments

ٹھٹھہ (یواین پی/ حمید چند)بجلی کا بڑا بریک ڈاٶن کی وجہ سے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے کراچی شہر کو پانی فراھم کرنے والی 72 انچ کی پائپ لائن دھماکے سے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں کراچی شھر کو ایک سو ملین گیلن پانی کی فراھمی معطل ہوگئی تفصیلات کے مطابق شہر کراچی کو ایک سو ملین گیلن پانی کی شارٹیج ہوگئی ھے واٹر بورڈ دھابیجی کی انتظامیہ نے ہنگامی بنیادوں پر متاثرہ پائپ کي مرمت کا کام شروع کرديا هے ادھر بجلی کے بریک ڈاٶن کی وجہ سے اکثر 72 انچ قطر کی پائپ لائن پھٹ جاتی ہے کس کی وجہ سے کراچی کے بیشتر علاقوں میں پانی کی سپلائی متاثر ہوجاتی ھے۔ ادھر دھابيجي پمپنگ اسٹيشن کے حکام نے این این آئی کو بتایا ھے کہ مرمتی کام 48 گھنٹوں میں مکمل کرکے کراچی شھر کو پانی کی سپلائی بحال کردی جائے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy