معاشرے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں میڈیا کا بہت اہم کردار ہے بیرسٹر محمد علی سیف

Published on October 14, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 44)      No Comments

ایبٹ آباد ( یو این پی )وزیر اعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ سماجی رویوں میں تبدیلی لا کر معاشرے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں میڈیا کا بہت اہم کردار ہے جس کے لیے صحافیوں کی تربیت وقت کی اہم ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز خیبر پختونخوا کمیشن برائے وقار نسواں کے زیر اہتمام کو واٹر انٹرنیشنل کے تعاون سے نیوز ایڈیٹرز کے لیے صنفی بنیاد پر تشدد اور صنفی حساس رپورٹنگ کے موضوع پر منعقدہ تین روزہ تربیتی ورکشاپ کے اختتامی سیشن سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ آزادی اظہار رائے کی اہمیت مسلمہ ہے لیکن اس میں ذاتی پسند ناپسند ،رائے، مشاہدات اور تجربات شامل نہ ہوں بلکہ بات کو پوری سچائی اور حقائق کے ساتھ آگے پہنچایا جائے اس حوالے سے انھوں نے مختلف سکالرز کی مثالیں بھی دیں اور صحافیوں بالخصوص ڈیسک جرنلسٹ کی تربیت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نیوز ایڈیٹر بظاہر پس پردہ کام کر رہے ہوتے ہیں لیکن قاری تک ان کی فلٹر کی ہوئی بات پہنچتی ہے اس لیے ان کی تربیت کی زیادہ ضرورت ہے سیکھنے سے ذہن کے تاریک گوشے کھلتے ہیں دعوت فکر اور نئے آئیڈیاز پیدا ہوتے ہیں اور ذاتی خواہشات کی بجائے حق شناسی پیدا ہوتی ہے جو انسان کی درست سمت میں راہ نمائی کرتی ہے اور یہی راہ نمائی مذہبی تصادم، صنفی تشدد ،معاشرتی ناہمواری اور سماجی تعصبات کو ریگولیٹ کرنے میں ممد و معاون ثابت ہوتی ہے ورکشاپ کا انعقاد پشاور کے مقامی ہوٹل میں کیا گیا پہلے دن 11اکتوبر شرکا کی رجسٹریشن اور تعارف کے بعد کمیشن کی چیئرپرسن ڈاکٹر رفعت سردار نے افتتاحی کلمات میں خیبرپختونخوا میں خواتین کے حقوق کے تحفظ اور فروغ میں کمیشن کے کردار اور اس حوالے سے میڈیا کے ساتھ رابطہ کاری اور ان کی تربیت کے بارے میں تفصیل سے بات کی پشاور پریس کلب کے صدر محمد ریاض نے اپنے خطاب میں خواتین کے حقوق کے تحفظ میں میڈیا کے کردار پر روشنی ڈالی،کے پی کمیشن آن اسٹیٹس آف ویمن کی پروگرام ڈائریکٹر آمنہ درانی نے اختتامی سیشن سے خطاب میں مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کیا اور انھیں بتایا کہ صوبہ میں خواتین کے لیے بننے والے منصوبوں پالیسیوں اقدامات اور قوانین کا جائزہ لینے کے لیے کمیشن کیسے کام کر رہا ہے کائونٹر انٹرنیشنل کی ٹیم لیڈر شبینہ گلزار نے خواتین کے مسائل کے حل میں صنفی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے رپورٹنگ کرنے پر صحافیوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے سیشن میں تبادلہ خیالات سے سیکھنے کا عمل دوطرفہ ہوتا ہے ہمیں بھی صحافیوں کے عملی تجربات سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے تربیتی ورکشاپ کا یہ سلسلہ جاری رہے گااس تین روزہ تربیتی ورکشاپ میں ٹرینر سینئر صحافی ظاہر شاہ شیرازی نے صنف ،جنس ،صنفی بنیاد پر تشدد،تشدد کی اقسام،انسانی حقوق قدامت پسندانہ خیالات سمیت سیاسی عمل میں خواتین کی شمولیت اور اس حوالے سے درپیش مسائل کے حل میں میڈیا کے کردار کے بارے ٹریننگ دی اور یہ سمجھانے کی کوشش کی کہ اس حوالے سے میڈیا کس طرح حساس رپورٹنگ کرکے انسانی حقوق کے تحفظ وکالت اور معلومات فراہمی کا ذریعہ بن سکتا ہے اسی طرح انھوں نے رپورٹنگ کے اصولوں اور انتخابات میں صنفی بنیاد پر رپورٹنگ بارے بھی اگاہی فراہم کی اور ملٹی میڈیا پریزنٹیشن ،گروپ ورک اور عملی مشقوں کے ذریعے سکھانے کی کوشش کی جس میں شرکاء نے عملی طور پر حصہ لیا آخر میں مہمان خصوصی نے تربیت مکمل کرنے والے صحافیوں میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کیے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes