مختصر دورانیے کی فلم ”ان ماسکنگ“ پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ اعزازات حاصل کرنے والی فلم بن گئی

Published on October 16, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 166)      No Comments

چھبیس فلمی میلوں میں نمائش کے علاوہ بارہ بین الاقوامی ایوارڈز کے ساتھ پاکستانی شارٹ فلم ”ان ماسکنگ“ کی مقبولیت برقرار
کراچی (یواین پی)پاکستانی تاریخ کی پہلی مختصر دورانیے کی فلم ”ان ماسکنگ“ جو کہ”کووڈ“ کے موضوع پرہے، دنیا بھر میں ہونے والے بین الاقوامی فلمی میلوں میں شرکت کی اورتا حال بارہ بین الاقوامی ایوارڈز جیت چکی ہے”ان ماسکنگ“ کے رائٹر و ڈائریکٹر کراچی سے تعلق رکھنے والے ہالی ووڈ گریجویٹ ڈائریکٹر خالد حسن خان ہیں، ”ان ماسکنگ“ فلم کے اداکاروں میں دانش وکیل، طلال فرحت اور علی ایلوینس شامل ہیں یہ پاکستان کے لیے خوش آئند بات ہے کہ اس فلم نے بین الاقوامی اعزازات حاصل کرنے پر پوری دنیا میں پاکستان کی عزت اور وقار کو بلند کیا ”ان ماسکنگ“ نے جن بین الاقوامی فلمی میلوں سے ایوارڈز اپنے نام کیے ان فلم فیسٹیولز میں اے آر جی انٹر نیشنل فلم فیسٹیول، استنبول فلم ایوارڈز،مارودھام انڈی فلم فیسٹیول، ھیلی کارناسس فلم فیسٹیول، انڈو فرنچ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول، ورجن اسپرنگ سنے فیسٹ، ورلڈ فلم کارنیوال، سنگارپور، رامیش ورم انٹرنیشنل فلم فیسٹیول، گولڈن لیف انٹرنیشنل فلم فیسٹیول اور انڈی آن لائن فلم ایورڈزشامل ہیں علاوہ ازیں یہ فلم چھ براعظموں کے مختلف ممالک میں نمائش پیش کی گئی، جن ممالک نے ”ان ماسکنگ“ کو اپنے فلم فیسٹیولز کا حصہ بنایا ان میں بیوف چینل، لُمیری اسٹینڈالون ایوارڈز، سڈنی ملٹی کلچرل فلم ایوارڈز، وینس شارٹ فلم ایوارڈز، اینٹولیا انٹرنیشنل فلم فیسٹیول، ایلٹیف آلٹرنیٹیو فلم فیسٹیول، سمبائیوٹک فلم فیسٹیول، ایڈو اسٹیٹ فلم فیسٹیول، مڈ ویسٹ سلیم فیسٹول، پیراڈائز فلم فیسٹیول، ریتی وثبینہ فلم فیسٹیول، سوئیڈن ایوارڈز، نیشنل شارٹ فلم فیسٹیول، لندن شارٹس اور سنے میکنگ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول شامل ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes