میرے شوہر کا بازیاب کرایا جائے اہلیہ کی وزیر اعظم سے اپیل

Published on October 16, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 39)      No Comments

نوشہرہ (یواین پی)موضع مندوری ضلع نوشہرہ کی رہائشی مسماہ ث نے وزیراعظم شہباز شریف اور چیف جسٹس صاحبان سے اپیل کی ہے کہ 4ماہ قبل میرے شوہر فضل اکبر کو خفیہ ادارے نے جو محلہ خان خیل کے جامعہ مسجد کے خطیب بھی ہیں ۔کو اٹھا کر اپنے ساتھ گاڈی میں لے گئے تھے 4ماہ گزرنے کے باوجود میرے شوہر کا کوئی اتہ پتہ نہیں چل رہا انہوں نے کہا کہ میرے شوہر پر آگر کوئی کسی قسم کا الزام ہے تو عدالت میں پیش کیا جاتا ۔انہوں نے کہا کہ میرے تین کمسن بچے ہیں جو باپ کی جدائی میں زلیل وخوار ھورہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں اندھیر نگری ہے میرے شوہر کو تین دن کے اندر بازیاب نہیں کرایا تو میں وزیراعظم سیکرٹریٹ میں خود سوزی کرلونگی

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes