ضمنی انتخابات چور ٹولے کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوا،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

Published on October 17, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 74)      No Comments

11 جماعتیں مل کر بھی چیرمین عمران خان کو ہرا نہ سکے، خیبر پختونخوا کی عوام نے پی ڈی ایم کو یکسر مسترد کردیا ہے
پشاور(یواین پی)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ 11 جماعتیں مل کر بھی عمران خان کو نہ ہرا سکیں۔وزیراعلیٰ محمود خان نے بیان میں کہا کہ ضمنی انتخابات میں خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف تمام نشستوں پر کامیاب ہوگئی۔محمود خان نے کہا کہ ضمنی انتخابات چور ٹولے کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوا، پی ٹی آئی ناقابل تسخیر بن چکی ہے، واحد جماعت ہے جو وفاق کی نمائندگی کر رہی ہے۔محمود خان کا کہنا تھا کہ 11 جماعتیں مل کر بھی چیرمین عمران خان کو ہرا نہ سکے، خیبر پختونخوا کی عوام نے پی ڈی ایم کو یکسر مسترد کردیا ہے، عمران خان اور تحریک انصاف عوامی امنگوں کی حقیقی ترجمان ہے۔محمود خان نے مزید کہا کہ پورے پاکستان اور بالخصوص خیبرپختونخوا کے عوام کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme