پاکستان کی معروف گلو کارہ زبیدہ خانم کی 9ویں برسی 19اکتوبر کو منائی جائے گی

Published on October 17, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 128)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)پاکستان کی معروف گلو کارہ زبیدہ خانم کی 9ویں برسی 19اکتوبر کو منائی جائے گی۔ زبیدہ خانم 1935ءمیں بھارتی شہر امرتسر میں پیدا ہوئیں تاہم قیام پاکستان کے بعد ان کا خاندان ہجرت کر کے لاہور منتقل ہوگیا۔ ان کو بچپن سے ہی موسیقی سے گہرا لگاﺅ تھا، لہٰذا اس شوق کو تکمیل تک پہنچانے کے لیے انہوں نے 50 کی دہائی میں میوزک انڈسٹر ی میں قدم رکھا۔معروف موسیقار بابا جی اے چشتی نے پہلی مرتبہ زبیدہ خانم کی آواز کو فلم بلو میں متعار ف کروایا جس کے بعد وہ بہت جلد لوگوں میں مقبول ہوگئیں۔ انہوں نے اپنے فنی سفر کے دوران چند فلموں میں اداکاری کے بھی جوہر دکھائے۔انہوں نے اپنے فنی کیرئیر میں لا تعداد گیت گائے جن کی وجہ سے ان فلموں کو زبردست کامیابی ملی۔ان کے مقبول گیتوں میں بندے چاندی دے، میری چنی دیاں ریشمی تنداں، چھڈ جاویں نا چناں بانہہ پھڑکے، اساں جان کے میٹ لئی اکھ وے،ڈھول دلے دا جانی، لک پتلا پتنگ، دلا ٹھہر جا یار دا نظارا لین دے، آئے موسم رنگیلے سہانے، میرمیرا جیوئے ڈھولا، ہان دیامنڈیا،برے نصیب میرے ویری ہویا پیار میرا،تیرے در تے آکے سجنا وے،گوری گوری چاندنی تے ٹھنڈی ٹھنڈی چھاںنی،اے دل ذرا بتا،میرا پیار ہار گیا،تیری الفت میں صنم،کیا ہوا دل پہ ستم،قسمت کے چاند،زندگی ویران ہے، بلم تم ۱ٓگئے،اے چاند ان سے،پل پل میرا ۱ٓنچل،یہ برا ہے زمانہ،سیو نی میرا د ل دھڑکے شا مل ہیں۔اس کے علاوہ ان کا گایا نعتیہ کلام شاہ مدینہ آج بھی بے حد مقبول ہے۔ ان کے گائے زیادہ ترگیت اداکارہ مسرت نذیر،صبیحہ خانم پر فلم بند ہوئے۔پاکستان میوزک انڈسٹری پر اپنے سریلے گیتوں سے راج کرنے والی زبیدہ خانم طویل علالت کے باعث 78برس کی عمر میں 19 اکتوبر 2013ءکو انتقال کر گئی تھیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme