پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس 21 اکتوبر کو طلب

Published on October 19, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 40)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی)سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) اور جمعیت علماء اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس 21 اکتوبر کو طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق اجلاس مسلم لیگ ن کے سیکرٹریٹ چک شہزاد میں سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت ہوگا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے سربراہان کو بھی طلب کیا گیا ہے، اجلاس کے دوران مہنگائی سمیت دیگر امور زیر بحث آئیں گے۔اجلاس کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور عوام کرریلیف دینے پر بات چیت ہوگی، پی ٹی آئی کا ممکنہ لانگ مارچ روکنے سے متعلق حکمت عملی پر بھی غور ہوگا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme