نئی دہلی (یواین پی) ایشیا کپ کے لیے بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے سے متعلق بھارتی وزیر کھیل کا بیان سامنے آگیا۔بھارت کے وزیرِ کھیل انوراگ ٹھاکر نے کہا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے پاکستان جانے کا فیصلہ وزارتِ داخلہ کرے گی۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ ایشیا کپ کے لیے پاکستان جانے کا فیصلہ وزارتِ داخلہ نے کرنا ہے۔بھارتی وزیر کا یہ بھی کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی سیکیورٹی بڑی اہم ہے۔