موٹر سائیکل کراسنگ کرتے ہوئےٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آ گئی، 2 افراد جانبحق 1 زخمی

Published on October 23, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 159)      No Comments

اوکاڑہ ( یواین پی)رینالہ خورد چوچک مپالکا روڈ بٹالیاں والا کے قریب موٹر سائیکل کراسنگ کرتے ہوئے ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آ گئی۔ لوگوں کے مطابق حادثہ میں موٹر سائیکل پر سوار ایک خاتون اور ایک مرد جانبحق ہو گئے جبکہ 1 بچی زخمی ہو گئ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ ریسکیو ٹیم نے زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کر دیا۔ ریسکیو ٹیم نے ضروری کارروائی کرنےکے بعد نعشوں کو لواحقین کے حوالے کر دیا۔ جانبحق ہونے والوں کی شناخت محمد نور ولد محمد اکرم(20سال تقریباً) اور نسرین زوجہ مشتاق (30سال تقریباً) کے ناموں سے ہوئی ہے جوکہ ضلع قصور کا رہائشی تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题