وزیراعظم شہباز شریف کی ریاض میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات

Published on October 26, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 25)      No Comments

ریاض (یواین پی) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔ریڈیو پاکستان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ریاض میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی اور ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور اقتصادی شعبے میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں خطے میں سلامتی اور تعاون جیسے امور زیربحث آئے۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم کا استقبال کیا، جس کے بعد دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران پاکستان کی طرف سے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر، وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، ترجمان وزیراعظم فہد حسین، علامہ طاہر اشرفی بھی موجود تھے۔اس سے قبل سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں فیوچر انویسٹمنٹ انشیٹیو سمٹ میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج کا یہ فورم بڑی اہمیت کا حامل ہے، مستقبل کے حوالے سے سعودی قیادت کا وژن لائق تحسین ہے، مستقبل کے حوالے سے سعودی قیادت کا وژن قابل تحسین ہے، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان ملک کے مستقبل کے لیے متحرک ہیں۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ملک کے مستقبل کے لیے متحرک ہیں، ہمیں بہترمستقبل کے لیے مل کرکام کرنا ہو گا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes