پولیس تھانہ صدر رینالہ خورد کی کاروائی

Published on October 26, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 121)      No Comments

سانول عرف سانولی دیندار ڈکیت گینگ ساتھیوں کے ہمراہ گرفتار ناجائز اسلحہ برآمد
اوکاڑہ ( یواین پی/شیخ ندیم شیراز ) فرقان بلال ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ کے احکامات کی روشنی میں انعام الحق ڈی ایس پی رینالہ خورد کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے عدنان رفیق ایس ایچ او تھانہ صدرینالہ خورد اور ان کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے سانول عرف سانولی دیندار ڈکیت گینگ کے 5 ممبران کو سرغنہ سانول عرف سانولی ولد ظہور دیگر ممبران شان عرف شانی ولد اشرف. شیرا ولد اللہ دتہ . آصف عرف لٹی ولد محمد اکرام .. حنیف ولد باغ علی کو ڈکیتی کی نیت سے چھپے ہوئے گرفتار کر لیا جن کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ 1 کلاشنکوف معہ 3 پسٹل معہ گولیاں برآمد کرکے علیحدہ علیحدہ تیاری ڈکیتی اور اسلحہ ناجائز کے مقدمات درج کرلیے ملزمان نے تھانہ صدر رینالہ خورد. تھانہ شیر گڑھ اور تھانہ ستگھرہ کی متعدد ڈکیتی اور رابری کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے مزید تفتیش جاری ہے..

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes