آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا دورہ فیصل آباد،پولیس وژن اور نئی یاد گار شہداءکا افتتاح

Published on October 26, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 136)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے فیصل آباد کا دورہ کیا،انہوں نے پولیس ویژن اور نئی یاد گار شہداءکا افتتاح کیا، ریجن کے پولیس دربار اور کارکردگی اور کرائم کی صورتحال کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی،شہداءگیلری میں یاداشت تحریر کی،شہداءکے بچوں میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے،بچوں کے ساتھ مل کر پودے لگائے۔پولیسنگ نظام میں مزید اصلاحات لانے اور پولیس ویژن منصوبہ کو لاہور اور فیصل آباد کے بعد پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی قائم کرنے کا اعلان کیا۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے فیصل آباد کا دورہ کیا۔ آئی جی پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے منگل کے روز دورہ کا آغاز پولیس لائن فیصل آباد میں پولیس ویژن کا افتتاح کرکے کیااس موقع ریجنل پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود، اور سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد عمر سعید ملک سمیت تمام شعبوں کے سربراہ موجود تھے۔ سی پی او فیصل آباد نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پولیس لائن میں پولیس سپورٹس کمپلیکس کی پرانی عمارت کو80 لاکھ کے خطیر فنڈزسے اوورہال کرکے پولیس ویژن تیا رکیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ آئی ٹی بیس منصوبہ ہے جس کے تحت پولیس ویژن میں فیصل آباد پولیس کے تمام شعبوں اور ڈویژنز کو ڈیجیٹل کرتے ہوئے آن لائن کردیا گیا ہے جن میں مانیٹرنگ، پولیس انسپکشن، فرنٹ ڈیسک،وہیکل ٹریکنگ،وہیکل ویری فکیشن، کریکٹر سرٹیفکیٹ پی پکار 15، میڈیا واچ شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مانیٹرنگ روم میں 400 سے زائد کیمروں کی مدد سے پانچوں ڈویژنز کے تھانوں اور اہم
مقامات چوکوں، چوراہوں میں شاہراہوں، بازاروں، کمیونٹی اور تجارتی مراکز کو مانیٹر کیا جاتا ہے جس میں ایس ایچ اوز کے دفاتر اور حوالات سمیت دیگر مختلف حصے شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ نجی شعبہ کے تعاون سے فیصل آباد، جڑانوالہ، کھرڑیانوالہ، تا ندلیانوالہ، ستیانہ کے مین علاقوں، اہم مقامات و چوکوں، چوراہوں میں شاہراہوں، بازاروں، کمیونٹی اور تجارتی مراکز کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس سسٹم میں مزید علاقوں کو بھی شامل کیا جارہاہے تاکہ جرائم کیخلاف مکمل سرویلنس کی جاسکے۔ انہوں نے آئی جی کے استفسار پر بتایا کہ37 افراد پر مشتمل تربیت یافتہ عملہ پولیس ویژن میں ذمہ داریاں ادا کررہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پولیس ویژن کے ذریعے اشتہاریوں کی گرفتاری، نامعلوم ملزمان کو ٹریس کرنے، چوری اور دکیتی کی گاڑیوں اورچھینے گئے موبائل فونز کی برآمدگی میں مدد ملے گی۔
بریفنگ کے بعد آئی جی پنجاب کو پولیس ویژن کے مختلف شعبوں جن میں کانفرنس روم، مانیٹرنگ روم، انچارج روم اور شہدائے پولیس گیلری شامل ہیں کا وزٹ کروایا گیا۔ آئی پنجاب نے وزٹ کے بعد میڈیا سے مختصر گفتگو میں فیصل آباد پولیس کی آئی ٹی ایکسپرٹیز، وسائل اور نفری کی کمی سمیت تمام مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے پولیس ویژن کے منصوبہ کو سراہا اور کہا کہ اسے پولیس ہیڈ کوارٹر کے ساتھ لنک کیا جائے گا اور پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی یہ منصوبہ قائم کیا جائے گا۔بعد ازاں آئی جی پنجاب نے آر پی او آفس میں ریجن میں کرائم کی صور تحال کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر آر پی او معین مسعود،سی پی او فیصل آباد عمر سعید ملک سمیت تمام ضلعی ڈی پی اوز عمران احمد ملک چنیوٹ،محمد راشدہدایت جھنگ اورڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ بھی موجود تھے۔ اجلاس میں آئی جی کو ریجن میں پولیس کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس کے بعد آئی جی پنجاب نے ریجن کے پولیس دربار کی صدارت کی جس میں ریجن بھر سے آئے ہوئے پولیس افسران اور ملازمین نے شرکت کی۔ آئی جی نے پولیس افسران کے مسائل سنے اور تجاویز لیں انہوں نے اس موقع پر مسائل کے حل اور تجاویز پر عملدرآمد کی یقین دہانی کروائی۔ واپس روانگی سے قبل آئی جی پنجاب نے نئی یاد گار شہدا کا افتتاح کیا اور شہدائے پولیس کے اہل خانہ اور بچوں سے ملاقات کیا۔نہوں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنیوالے 22 ہونہار طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے۔ انہوں نے پولیس کے بچوں کے ساتھ مل کر شجرکاری میں حصہ لیا اور پودا لگایا اس موقع پر انہوں نے پانے خطاب میں فیصل آباد پولیس کے 107 شہدا کی قربانیو کو سراہا اور انہیں قدم قدم پر اپنی بھرپور سرپرستی کی یقین دہانی کروائی۔انہوں نے کہا کہ پولیس نظام میں مزید اصلاحات لارہے ہیں جس سے نظم و نسق میں بہتری آئے گی۔انہوں نے کہا کہ سیف سٹی پراجیکٹ کی تکمیل کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ یہ منصوبہ جلد مکمل ہو۔انہوں نے پولیس ویژن منصوبہ کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہاسمارٹ سٹی کے تحت پولیس ویژن منصوبہ کی دوماہ تک مانیٹرنگ کریں گے اس کے بعد اس حوالے سے مزید اقدامات پر غور کیا جائے گا۔انہوں نے جرائم کو کنٹرول کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور فیصل آباد پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes