شاعر حاجی محمد قاسم اف درکوٹی چمبر کے عارفانہ مجموعہءکلام ” نذر حق” کی تقریب رونمائی

Published on October 27, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 110)      No Comments

کھوئی رٹہ(یواین پی) کھوئی رٹہ پریس کلب میں درویش منش شاعر حاجی محمد قاسم اف درکوٹی چمبر کے عارفانہ مجموعہءکلام ” نذر حق” کی تقریب رونمائی کا انعقاد ہوا,تلاوت کلام پاک پروفیسر حافظ محمد جمیل نے پیش کی جبکہ نذر حق سے ایک نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم محمد خالد نے پیش کی تقریب کی صدارت پرنسپل بوائز ڈگری کالج کھوئی رٹہ پروفیسر محمد عبداللہ طاہر نے فرمائی جبکہ پروفیسر محمد یعقوب,حاجی محمد انور,چودھری عبدلعزیز مہمان خصوصی تھے,نذر حق پر مسعود ساگر اور غلام دستگیر نے اپنے مضامین پیش کیے,پروفیسر محمد عبداللہ طاہر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ” نذر حق ”کے مطالعہ سے یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہو جاتی ہے کہ محمد قاسم صاحب کی شاعری عشق ِ حقیقی کے جذبے سے لبریز ہے,کتاب کے اندر مختلف تلمحیات و استعارات کا ایک جہان آباد ہے,شاعر نے کمال ہنر مندی سے تصوف کے مضامین بیان کیے ہیں,کتاب سے محمد خالد نے منتخب کلام ترنم سے پیش کر کے سماں باندھ دیا, تقریب کے اختتام پر صاحبِ کتاب حاجی محمد قاسم نے تمام معزز مہمانان گرامی کا شکریہ بھی ادا کیا اور گفتگو بھی فرمائی,تقریب میں پروفیسر محمد کفایت,پروفیسر محمد مشتاق,پروفیسر ڈاکٹر محمد وقاص,پروفیسر محمد شعیب,پروفیسر مظاہر اسلم,پروفیسر ثاقب ریاض,پروفیسر محمد آفتاب,ملک مقبول حسین,عبدالغفار چودھری سمیت دیگر نے بھی شرکت کی

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog