اوکاڑہ پریس کلب میں شہید صحافی ارشد شریف کی غائبانہ نماز جنازہ

Published on October 28, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 123)      No Comments

نماز جنازہ میں میاں عبدالرشید بوٹی سیاسی مشیر وزیر اعلی پنجاب صدر پریس کلب شیخ شہباز شاہین کی شرکت
اوکاڑہ(یواین پی / شیخ ندیم شیراز )شہید صحافی ارشد شریف کی نماز جنازہ اوکاڑہ پریس کلب میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں میاں عبدالرشید بوٹی صدر پریس کلب شیخ شہباز شاہین میاں احمد رشید ڈسٹرکٹ خطیب قاری سعید عثمانی محمد طاہر شیخ قاری عبدالقوی سمیت معززین شہر اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی نماز جنازہ کے بعد صحافی ارشد شریف کے لیے خصوصی دعا کی گئی اس موقع پر سیاسی مشیر وزیر اعلی پنجاب میاں عبدالرشید صدر پریس کلب شیخ شہبازشاہین نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم شہید صحافی ارشد شریف کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔ تاہم بعد میں اوکاڑہ پریس کلب میں قرآن خوانی کا بھی اہتمام کیا گیا جامعہ عثمانیہ گول چوک مدرسہ کے طلباء نے قرآن خوانی کی اور صحافی ارشد شریف کے لئے خصوصی دعا کی گئی

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes