موسم کی تبدیلی کے ساتھ اب مچھر عمارتوں میں زیادہ نقصان دہ ثابت ہونگے عرفان علی کاٹھیا

Published on October 29, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 78)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی اقدامات میں گھروں ،سرکاری عمارتوں ،دوکانوں ،پلازوں اور کاروباری مراکز کے اندر مچھروں کے خاتمہ کے لئے محکمہ صحت کی طے شدہ گائیڈ لائن کی پیروی اشد ضروری ہے موسم کی تبدیلی کے ساتھ اب مچھر عمارتوں میں زیادہ نقصان دہ ثابت ہونگے جس کے لئے مچھر سے بچاوکے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا اہم ترین معاملہ ہے محکمہ صحت کی ٹیمیں ان ڈور اقدامات پر توجہ دیں لوگوں کی آگاہی اور رہنمائی کے لئے لگاتار کوششیں نتیجہ خیز ثابت ہونگی ضلع میں ہاٹ سپاٹس کی نگرانی کے لئے کام کرنے والی ٹیمیں بہترین نتائج دے رہی ہیں ویکٹر سر ویلینس کے لئے کام کرنے والی ٹیمیں محکمہ کی ہدایات کے مطابق اپنی معمول کی کاروائیاں ڈیش بورڈ پر اپ لو ڈ کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ایمر جنسی ریسپانس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر تمام ضلعی محکموں کے سر براہان نے شرکت کی ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ انٹا مالوجسٹ محکمہ اقبال نے بتایا کہ ضلع اوکاڑہ میں ڈینگی کے 110 مریض ہیں جن میں سے کوئی بھی مقامی نہ ہے ان تمام 110 مریضوں کی دوسرے شہروں میں سفر کی ہسٹری موجود ہے اس وقت اوکاڑہ کے مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی کے 8 مریض زیر علاج ہیں انہوں نے بتایا کہ ضلع میں 1 ہزار 907 ویکٹر سر ویلینس ٹیمیں کام کر رہی ہیں 586 ہاٹ سپاٹس ہیں جن کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ محکمہ لوکل گورنمنٹ اور محکمہ زراعت انسداد ڈینگی اقدامات کے سلسلہ میں تھر ڈ پارٹی ویلی ڈیشن کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں ان دنوں محکموں کے افسران فیلڈ میں اپنی کار وائیاں بڑھائیں انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی ایس او پیز پر عملد رآمد کے سلسلہ میں لوگوں کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے سرکاری محکمے ہاوس کیپنگ کے لئے اقدامات کریں ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog