لاہور (یواین پی ) ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ صدف نعیم کی موت کے معاملے کو غلط رنگ دیا جا رہا ہے، خاتون صحافی کو کسی نے دھکا نہیں دیا بلکہ صدف نعیم کے گرنے کے گواہان موجود ہیں، صدف نعیم کی موت کے معاملے پر سیاست کی جارہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صدف نعیم جب بھی انٹرویو کے لیے درخواست کرتی پہلی ترجیح پر رکھتی تھی، لانگ مارچ کے دوران بھی میں نے صدف کی درخواست پر عمران خان کا انٹرویو کرایا۔ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ لانگ مارچ کا مقصد بدامنی پیدا کرنا نہیں، سب پرامن ہیں، لانگ مارچ کا مقصد الیکشن کی تاریخ لینا ہے، جہاں سے لانگ مارچ شروع ہوا ہے گملہ تک نہیں ٹوٹا، اگر مذاکراتی کمیٹی بنی ہے تو اس کو سنجید گی سے مذاکرات کرنے چاہیے۔