ماہ اکتوبر میں کل 14359کالزموصول ہوئی ہیں جس میں 2887 ایمرجنسی کالز ہیں ظفر اقبال

Published on November 1, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 70)      No Comments

پیشنٹ ریفرل سسٹم کے تحت ضلع بھرمیں 462مریضوں کو بہتر طبی امداد کے حصول کیلئے منتقل کیا گیا
اوکاڑہ (یواین پی) ریسکیو1122 اوکاڑہ کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ اجلاس ریسکیو1122 اوکاڑ ہ سنٹرل اسٹیشن پر منعقد ہوا جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال نے کی۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ریسکیو1122اوکاڑہ کوگزشتہ ماہ کل 14359کالزموصول ہوئی ہیں جس میں 2887 ایمرجنسی کالز ہیں۔ 8885غیر متعلقہ اورمس کالز، 2515 معلوماتی،45رونگ کالزاور 27فیک کالز ہیں۔ ایمرجنسی کال کا تناسب93کالز فی دن ہے۔2887ایمرجنسیز میں 774روڈ ٹریفک حادثات، 1729 میڈیکل، 36آگ لگنے کے واقعات،90کرائم اور258 متفرق قسم کے حادثات شامل ہیں۔ 774روڈ ٹریفک حادثات میں 854افراد متاثر ہوئے جن میں 13 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوئے جبکہ264 افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداددی گئی اور 577متاثرین کو طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔آگ لگنے کے 36واقعات ہوئے جن میں 04کمرشل ایریا، 14رہایشی علاقے جبکہ 18 واقعات دیگر ایریا میں پیش آئے۔ آگ لگنے کی وجوہات میں شارٹ سرکٹ(14)، گیس لیکج(02)،نامعلوم (12)، موم بتی(01) اور لاپرواہی(07)شامل ہیں۔ آگ لگنے کے واقعات میں ریسکیو1122 نے بروقت ریسپانس کرتے ہوئے تقریباََ 21ملینز کی پراپرٹی کو محفوظ کیا۔اکتوبر میں پیشنٹ ریفرل سسٹم کے تحت ضلع بھرمیں 462مریضوں کو بہتر طبی امداد کے حصول کیلئے منتقل کیا گیا۔ 218مریضوں کو ضلع بھر سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتالز منتقل کیا گیا جبکہ244افراد کو بہتر طبی امداد کے حصول کیلئے ریسکیو1122 کے تربیت یافتہ عملہ کے زیرِ نگرانی میں دوسرے اضلاع کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes